خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71807

صہیونی حکومت کا مشرقی بیت المقدس کےفلسطینیوں کے شناختی کارڈز باطل کرنے کا فیصلہ
خبررساں ایجنسی شبستان: ترکی نے مشرقی بیت المقدس کے فلسطینیوں کےشناختی کارڈز کو باطل قراردینے پرمبنی صہیونی حکومت کےاقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فلسطین انفارمیشن سنٹرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے مشرقی بیت المقدس کے فلسطینیوں کے شناختی کارڈز کو باطل قراردینے پرمبنی صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اس وزارت خانے نے اپنے ایک بیانیے میں کہا ہے کہ یہ اقدام مکمل طورپرایک غیرقانونی اقدام ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی عوام کے بنیادی ترین حقوق سے چشم پوشی کرتے ہوئے اس طرح کا کام کی ہے۔

ترکی کی وزارت خارنہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے 1967ء میں مشرقی بیت المقدس پرغاصبانہ قبضے کے بعد سے اس شہرمیں آباد ہزاروں فلسطینی شہریوں کے شناختی کارڈز کو باطل قراردے دیا ہوا ہے۔

قابل ذکرہےکہ ایک طرف صہیونی حکومت، فلسطین کی مظلوم عوام  پراس طرح کےمظالم ڈھارہی ہے جبکہ سعودی عرب سمیت خطے کےکچھ عرب ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ روابط بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

695135

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں