خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71808

2018ء میں پاکستان میں اسلامی معیشت کے بین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: رواں سال کے دوران پاکستان میں اسلامی معیشت کا بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ٹریبین کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ فنانس کے ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان، اسلامی معیشت کےمرکز میں تبدیل ہونے کی تمام شرائط رکھتا ہے۔ جبکہ رواں سال کے دوران پاکستان میں اسلامی معیشت کا بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہوگا۔

یہ سیمینارمحققین، یونیورسٹیزکےاساتذہ اورماہرین کو اسلامی معیشت کی ترقی اورموجودہ ٹیکنالوجی کے چیلنجزپرغلبہ پانےکی غرض سے نئے نئے نظریات کو پیش کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

قابل ذکرہےکہ بحرین، ملائیشیا اورخلیجی تعاون کونسل کے اسلامی معیشت کے ماہرین اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔

 پاکستان کے (تکفل) نامی انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی امورکے سربراہ رضوان حسین نے اس بارے میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی معیشت ترقی کررہی ہے اور2025ء تک یہ ملک اسلامی معیشت کے مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔

 کراچی کےتجارتی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں اسلامی معیشت کی سربلندی نامی سنٹرکے سربراہ ڈاکٹرعشرت حسین نے اس بارے میں کہا ہےکہ جب اسلامی بینک کاری کی بات کی جاتی ہے تو کوئی بھی پاکستان کی طرف اشارہ نہیں کرتا ہےکہ جو اسلامی معیشت کی ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ انجام دی جانے والی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہےکہ پاکستان کے 76فی صد لوگ اسلامی معیشت اوربینک کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

695090

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں