خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71809
آیت اللہ مظاہری:
قرآن وعترت تمام دینی معارف اورتعلیمات کی اصلی بنیاد ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا ہےکہ قرآن وعترت تمام دینی معارف اورتعلیمات کی اصلی بنیاد ہیں لہذا ہمیں ہمیشہ ہی علمی اورعملی میدان میں کوشش کرنی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اٖصفہان کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ العظمی حسین مظاہری نے حوزہ علمیہ اصفہان کی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران موجودہ عمارت سے طلباء کے استفادہ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ اس مدرسہ کی ظاہری تعمیرات مکمل ہوگئی ہے لیکن اس  عمارت کا کمال اس میں ہے کہ اس میں  بہترین، صالح، فاضل اورمتقی اورمفید انسانوں کی تربیت ہو کہ جو معاشرے اوردین کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ یہ مبارک چیز اس وقت متحقق ہوسکتی ہےکہ جب دینی طلباء علم، عمل اورعقلانیت میں بھرپورکوشش کریں اوراس کوشش اورجدوجہد میں اللہ تعالیٰ کےعلاوہ کسی چیز پرنظرنہ رکھیں اوراخلاص کے ساتھ اس دشوار لیکن مبارک اورتعمیری راستے پرگامزن ہوجائیں۔

آیت اللہ مظاہری نے کہا ہےکہ طلباء کو جوانی کی فرصت کو غنیمت سمجھنا چاہیےاورسستی اور کاہلی سےاجتناب کرتے ہوئے ان تین اموریعنی علم وعمل اورعقلانیت کےحصول کی سرتوڑکوشش کریں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دینی طلباء کو اخلاق وادب ، الہی فضائل سے آراستہ ہونےاورتہذیب نفس اورتزکیہ روح کےحصول کے لیے بھرپورکوشش کرنی چاہیے کیونکہ قرآن وعترت کے معارف اور ان کی تعلیمات کی اصلی بنیاد ہےاورجان لیں کہ تمام لوگ علماء اوردینی طلباء کےاخلاق اور کردار پرنظررکھتے ہیں اوراسی سے ہی متاثرہوتے ہیں بنابریں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا خیال رکھیں۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن وعترت سے لگاو اوران دو گرانقدر چیزوں کے حیات بخش اورانسان ساز پیغامات میں غوروفکرکو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

695192

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں