خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71810

ایران پاکستان کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے امادہ ہے، محمد جواد ظریف
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری آرہی ہے اور پچھلے سال دو طرفہ تجارت کی شرح میں پینتس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ تجارتی روابط میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعلقات میں اضافے کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس حوالے سے تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں میں ہر طرح کے تعاون کے لئے بھی آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں دو ارب سے زائد ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان بھی اس معاہدے پر عمل در آمد کرے گا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد مختلف تجارتی و سیاحتی شعبوں میں ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا اور ایران و پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین میں پائے جانے والے مسائل منجملہ بینکنگ اور اور ٹیکس کے مسائل کے باوجود حالیہ نو مہینوں میں تجارت کی شرح میں پچاس فیصد اضافے کے ساتھ نو سو بیاسی ملین ڈالر تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سائنس، صنعتی، جدید ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، ڈیموں، سڑکوں اور بڑے توانائی کے پلانٹس کی تعمیر کے لئے ہر قسم کے تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
اس اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سمیت ایران کے اعلی سطحی اقتصادی وفد کے اراکین بھی شریک تھے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد پاک چین مشترکہ اقتصادی کوریڈور میں تہران کے ہر اس منصوبے کا خیرمقدم کرے گا جوعلاقے اور علاقائی عوام کے لئے مفید و مددگار واقع ہو سکتا ہے۔
انھوں نے تجارتی تعاون کی تقویت کے لئے ایران کی تجویز کا خیرمقدم بھی کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بینکنگ امور میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایران اور پاکستان کے بینکوں کے مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں کافی پیشرفت ہونے کی بھی امید ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان کے موقع پراسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں تعلقات کی توسیع چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی اور آزادانہ تجارت کے خواہاں ہیں۔
پاک ایران سیاسی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محمد جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان ایران کا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان غیرمعمولی تعلقات قائم ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کی رات اسلام آباد پہنچے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں