خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۷

الأربعاء ٧ شوّال ١٤٣٩

Wednesday, June 20, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71811

اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم سے جواد ظریف کا خطاب
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری آرہی ہے اور پچھلے سال دوطرفہ تجارت کے حجم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے

محمد جواد ظریف نے کہا کہ تجارتی روابط میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعلقات میں اضافے کی بہترین صلاحیت موجود ہے.

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےتیار ہیں اور اس حوالے سے تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں میں ہر طرح کے تعاون کے لئے بھی آمادہ ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان بھی اس معاہدے پر عمل در آمد کرے گا .

محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ہم چابہار فری زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے. گزشتہ 10 ماہ میں پاکستان، ایرانی مصنوعات کی برآمد کے لئے آٹھویں بڑی منڈی رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سائنس، صنعتی، جدید ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، ڈیموں، سڑکوں اور بڑے توانائی کے پلانٹس کی تعمیر کے لئے ہر قسم کے تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں.

اس سمینار میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سمیت ایران کے اعلی سطحی اقتصادی وفد کے اراکین بھی شریک تھے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے.

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ظریف پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے.

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ڈاکٹر حسن روحانی:

قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منتخب خبریں