خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Monday, March 12, 2018 خبر کوڈ : 71812

ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ایران اور پاکستان کے تعلقات کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سفارتکاروں، مفکروں اور اہم شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل، بینکنگ رکاوٹوں کو دور کرنے اور آزاد تجارت کے ذریعے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات و تعاون کو فروغ دیئے جانے کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ ہتھیاروں کی خریداری سے خود کو محفوظ کیا جاسکتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف نےعلاقے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پڑوسی ملکوں میں اختلافات ختم اور دوستانہ تعلقات کے ذریعے امت واحدہ کے قیام کے ساتھ دشمنوں کی سازش کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ معمولی اختلافات، ایران اور پاکستان میں جدائی کا باعث نہیں ہونا چائیں کیونکہ دشمن اس سے دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران و پاکستان کے بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں