خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, March 13, 2018 خبر کوڈ : 71816
آیت اللہ بہجت:
حضرت حجت(عج) کےظہورکا ایک اورموثرذریعہ
خبررساں ایجنسی شبستان: ناحیہ مقدس سےنقل ہوا ہےکہ آپ نے فرمایا:( لَوْلا شیعَتُنا اتفَقُوا...) اگرہمارے شیعہ متفق ہوجاتے یعنی نیک اورصالح لوگوں کی فرج کےلیےحقیقی اورجامع دعا اس حدتک پہنچ جائےکہ قبول ہو۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق کتاب(درمحضر بہجت) جلدنمبر3 کے صفحہ نمبر15 پر اس سوال کہ ( کیا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورکے وقت کےلیے  اس قسم کی روایات(مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً)(1) کےعلاوہ کوئی اورراستہ بھی موجود ہے؟ کےجواب میں آیا ہے: جی ہاں، اگرکچھ لوگ صلاح پرمتفق ہوجاتے ہیں تو یہ چیز امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور میں موثرہے؛ جیسا کہ(مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً) موثرہے؛ تاہم یہ فقط (اگر) ہےاورکہتے ہیں کہ (اگر) کو(مگر) کےساتھ جوڑنے سے( اے کاش) نکلتا ہے۔

سوال: کیا اس بارے میں کوئی روایت بھی موجود ہےکہ اگرکچھ لوگ خیروصلاح پرمتفق ہوجاتےتو امام زمانہ علیہ السلام ظہورکریں گے؟

جواب: جی ہاں، ناحیہ مقدسہ سےنقل ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:( لَوْلا شیعَتُنا اتفَقُوا...)(2) اگرہمارے شیعہ متفق ہوجاتے یعنی نیک اورصالح لوگوں کی فرج کےلیےحقیقی اورجامع دعا اس حدتک پہنچ جائےکہ قبول ہو۔

مآخذ:

1-: تأویل‌الآیات، ص۳۷۵؛ بحارالانوار، ج۲۲، ص۱۱۰؛ ج۳۰، ص۸۰؛ ج۳۶، ص۳۵۸؛ ج۳۷، ص۴۴؛ طرائف، ج۱، ص۱۷۷؛ کمال‌الدین، ج۱، ص۶۴؛ اصول کافی، ج۱، ص۳۴۱؛ بحارالانوار، ج۵۱، ص۱۰، ۳۲، ۳۹، ۴۹.

2- توقیع شریف کا متن اس طرح ہے:  «وَ لَوْ أَن أَشْیاعَنا ـ وَفقَهُمُ الله‌ لِطاعَتِةِ ـ عَلَی اجْتِماعٍ مِنَ القُلُوبِ فِی الوَفاءِ بِالعَهْدِ عَلَیهِمْ، لَما تَأَخرَ عَنْهُمُ الْیمْنُ بِلِقائِنا، وَ لَتَعَجلَتْ لَهُمُ السعادَةُ بِمُشاهَدَتِنا عَلی حَق الْمَعْرِفَةِ وَ صِدْقِها مِنْهُم بِنا) اگرہمارے شیعوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی اطاعت کرنےکی توفیق عطا فرمائے، کے دل اس عہدوپیمان پرجمع ہوجاتےکہ جو ان سے لیا گیا ہےتو بےشک وہ ہماری ملاقات کی توفیق سے پیچھےنہ رہتے اوربے شک دقیق معرفت اورسچے دل کی بنیاد پر بہت جلد انہیں ہمارے دیدارکی سعادت نصیب ہوجاتی۔(احتجاج، ج۲، ص۴۹۸؛ ج۵۳، ص۱۷۶؛ خرائج، ج۲، ص۹۰۲.)

695333

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں