خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, March 13, 2018 خبر کوڈ : 71817

امام زمانہ(عج) کے ظہورکے بعد ہیلتھ اورعلاج ومعالجےکی کیفیت
خبررساں ایجنسی شبستان: امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کےدورمیں علوم بالخصوص میڈیکل اورعلاج معالجے کےعلم کی حیرت انگیزترقی اورمعاشرے میں صحت کے فروغ اورجنگ کے شعلوں کو خاموش کرنےکے لیےاس سے استفادہ، امام زمانہ علیہ السلام کے دورمیں صحت کو اپنے آئیڈیل اوراعلیٰ ترین مقام پرپہنچا دے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کے دورمیں علوم بالخصوص میڈیکل اورعلاج معالجے کےعلم کی حیرت انگیزترقی اورمعاشرے میں صحت کے فروغ ،جنگ کے شعلوں کو خاموش کرنے ،انسانوں کی اصلاح کے ساتھ روحانی صحت کی تکمیل اور زراعت وجانوروں کی پرورش اورغذا کی فراہمی کا ایک مطلوبہ حدتک  پہنچ جانا امام زمانہ علیہ السلام کے دورمیں صحت کو اپنے آئیڈیل اوراعلیٰ ترین مقام پرپہنچا دے گا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے آسمان سے نازل ہوں گے اوردجال کو قتل کریں گے اوراس رات کہ جب سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوگا تو چالیس سال تک انتہائی آرام وسکون اورآسودہ زندگی بسرکروگے اوراس دوران نہ کوئی مرے گا اورنہی کوئی بیمارہوگا۔ (1)

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: امام مہدی علیہ السلام کی حکومت میں عمریں لمبی ہوجائیں گی۔ (2)

امام باقرعلیہ السلام امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حکومت میں ماحولیات کی صحت کے بارے میں فرماتے ہیں: جب ہمارے قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف قیام کریں گے۔ ۔ ۔ تو راستوں میں موجود گندے پانی کے گٹروں اور پرنالوں کو  تباہ کردیں گے۔ (3)

مآخذ:

ملاحم، ص 97؛

عقدالدرر، ص 159؛

بحارالانوار، ج 52، ص 333.

نجم الدین مروجی طبسی کی کتاب( نشانہ ھایی از دولت موعود) سے اقتباس

695397

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں