خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, March 13, 2018 خبر کوڈ : 71819

آیسسکو کی جانب سے برلن کی مسجد کو نذرآتش کرنےکے واقعہ کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان: آیسسکو نے اپنےایک بیانیےمیں برلن کی مسجد کو آگ لگانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الوطن نیوزچینل کےحوالے سےنقل کیا ہے کہ آیسسکو نے اپنے ایک بیانیے میں برلن میں ترکی کے مذہبی امورسنٹرسے وابستہ مسجد پرشدت پسند عناصرکے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ ہم رینکڈروف علاقےمیں واقع کوکا سنان نامی مسجد پرحملے اوراسے آگ لگانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آیسسکو نےاسی طرح جرمنی کے وزیرداخلہ کی نمائندہ محترمہ آنڈریاگایسل سمیت جرمنی حکام کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس مسجد کا وزٹ کرتے ہوئے  وہاں پرمقیم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

 جرمنی کے وزیرداخلہ کی نمائندہ نے اس بات پرزوردیا ہے کہ پولیس اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے اوروہ مساجد کو آگ لگانے اورعبادی مقامات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایسےاقدامات سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ اس قسم کے اقدامات نسل پرستی اورخطرناک اقدامات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

قابل ذکرہےکہ اتوارکی صبح کو بعض نامعلوم افراد نے برلن کی کوکا سنان نامی مسجد پرحملہ کرکے اسے آگ لگادی تھی۔

695502

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں