خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Tuesday, March 13, 2018 خبر کوڈ : 71820
بشارالجعفری:
دہشتگرد اوران کے حامی شامی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹ ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ میں شام کے سفیرنےکہا ہےکہ دہشتگرد اوران کے حامی مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کے رنج والم کےخاتمے میں مصروف شامی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

خبررساں  ایجنسی شبستان نےسانا کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ میں شام کے سفیرڈاکٹر بشارالجعفری نےکہا ہے کہ جن بعض ممالک نے دمشق میں اپنے سفارتخانے بند کررکھے ہیں وہ نامعلوم ذرائع سےغلط معلومات حاصل کرتے ہیں جبکہ ان معلومات کا مقصد سلامتی کونسل میں شامی حکومت کا تختہ الٹنےکا فتنہ پیدا کرنا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ شامی حکومت نے مشرقی غوطہ کے شہریوں کے درد ورنج کے خاتمے اورانہیں امن وامان فراہم کرنے کے لیے دو انسانی راستےکھول رکھے ہیں۔

بشارالجعفری نےکہا ہے کہ دہشتگرد اوران کے حامی مشرقی غوطہ میں عام شہریوں کے رنج والم کے خاتمے میں مصروف شامی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کے حامی ممالک کی عادت بن گئی ہوئی ہےکہ  جب بھی شامی فوج پیشقدمی کرتی ہے تو وہ میڈیا پرگمراہ کن پروپیگنڈے کرنا شروع کردیتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کےسفیر نےامریکی سفیرکے جذباتی اوربےجا بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بیانات، اقوام متحدہ کے دستورالعمل کے ساتھ مشابہت نہیں رکھتے ہیں اوراس کا مطلب شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرناہے۔

انہوں نےامریکی غلطیوں پرتعجب کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ کیا ابھی بھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ امریکہ اپنی غلطیوں سےعبرت حاصل کرے اوراس قسم کی غلطیوں کی تکرارسےاجتناب کرے؟ کیا ویت نام، عراق، لیبیا، صومالیہ اوریمن میں ان کے اقدامات کافی نہیں تھے کہ جن کی بنیاد جھوٹ پرمبنی تھی جبکہ عالمی برادری نےان اقدامات کی مذمت کی ہے۔

بشارالجعفری نےآخرمیں کہا ہے کہ یہاں پرمیں مناسب سمجھتا ہوں کہ عرب کے مشہورادیب اور مفکرنجیب محفوظ کے کلام کو یاد کروں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ  جھوٹے ہیں اورجانتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں اوریہ بھی جانتے ہیں کہ ہم بھی جانتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں لیکن اس کے باوجود بلند آواز سے جھوٹے بولتے ہیں۔

695505

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں