خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, March 13, 2018 خبر کوڈ : 71821

بحرین کے ولیعہد کی یہودی کانگرس کےسربراہ سےملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرین کے ولیعہد نےصہیونی حکومت کے ساتھ روابط کو معمول پرلانے کی پالیسی کےسلسلے میں اس ملک میں یہود کی عالمی کانگرس کے سربراہ سےملاقات کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے منامہ پوسٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ بحرین کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےکی پالیسی کے سلسلے میں بحرین کے ولیعہد سلمان حمد الخلیفہ نے  12 مارچ بروز سوموارکو یہودی عالمی کانگرس کے سربراہ رونالڈ لاوڈر سےملاقات کی ہے۔

بحرین کے ولیعہد نےاس ملاقات میں دعویٰ کیا ہےکہ بحرین کی حکومت مذہبی آزادیوں اورنظریاتی، ثقافتی اوردینی افکارکےاحترام کو اہمیت دیتی ہے۔

قابل ذکرہےکہ عالمی یہودی کانگرس کا ایک اہم ترین ہدف یہودی عوام کی وحدت اوریہودیوں کے حقوق کی حمایت کرنا ہےاوریہ کانگرس دنیا کے 115ممالک کے یہودی وفود، آرگنائزیشنز اور اداروں کےنمائندوں پرمشتمل ہے۔

یاد رہےکہ بحرین سے پرامن بقائے باہمی سنٹرکے اراکین پرمشتمل ایک سرکاری وفد نےکچھ عرصہ پہلے صہیونی حکومت کا دورہ کیا تھا کہ جسے صہیونی حکومت کے ٹی وی چینلز پردکھایا گیا تھا لیکن اس بحرینی وفد کا سفر مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے والی بحرینی عوام کےموقف کے منافی  ہے۔

14فروری نامی اتحاد نےصہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانےکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحرینی عوام اس قسم کے ذلت آمیز منصوبوں کی سخت مخالف ہے۔

695524

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں