خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Saturday, March 17, 2018 خبر کوڈ : 71853

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی لابی
خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی حکومت نے ان چالیس ممالک کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جنہوں نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے بارے میں مثبت ووٹ دیا تھا۔

خبررساں ایجنیس شبستان نے الکوثرچینل کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ فارن پالیسی جریدے نے ان ممالک کی امداد بند کرنے کےلیےاقوام متحدہ میں موجود امریکی سفیرنکی ہیلی کی کوششوں کی خبردی ہےکہ جنہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی حمایت نہیں کی تھی۔

 امریکہ کےاس جریدے کو ملنے والی دستاویزکے مطابق دنیا کےان چالیس ممالک کی مالی امداد بند کردی جائے گی کہ جنہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کو ووٹ نہیں دیے تھے۔

اس دستاویز کہ جس میں ان ممالک کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ جنہوں نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اورامریکی سفارتخانےکو بیت المقدس میں منتقل کرنے پرمبنی ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت میں مثبت ووٹ دیا تھا، ،میں آیا ہےکہ ان ممالک کو امریکہ کی امداد مشروط ہے۔

فارن پالیسی نےمزید کہا ہےکہ بنابریں تقریبا ان چالیس ممالک کی امداد کو خطرہ لاحق ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ ہی اقوام متحدہ میں امریکہ کےخلاف ووٹ دیا ہے۔

معلوم ہوتا ہےکہ ہیلی کا یہ پروگرام فقیرترین ممالک کی ترقی یافتہ پروگراموں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اسی طرح اس دستاویزمیں گھانا میں سکول کی تعمیر کےلیے 9۔4ملین ڈالڑ، ویت نام میں آب وہوا کی تبدیلی کے پروگرام کے لیے6۔6 ملین ڈالراورزمبابوے میں ملازمت کی تعلیم کےلیے 1۔3 ملین ڈالرکی امداد کے لیے دیے جانے والے امریکی وعدے کا دوبارہ جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ اورہیلی نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کی حمایت میں ووٹ ڈالے جانےکے بعد کئی مرتبہ دھمکیاں دی ہیں کہ وہ امریکی فیصلےخلاف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد بند کردیں گے۔

696202

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں