خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, March 18, 2018 خبر کوڈ : 71870
حجۃ الاسلام محمد یاوری:
ظہورکے ذریعے ہی حقیقی نوروز آئےگا
خبررساں ایجنسی شبستان: حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکے ساتھ ہی انسان کی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی اورایام خوشی اورمسرت پرمشتمل ہوں گے؛ با الفاظ بہتر جس طرح موسم بہارمیں ہرچیز نیا لباس اوررنگ پہن لیتی ہے اسی طرح حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکے ساتھ ایام بھی نئےہوجائیں گے۔

مہدویت تخصصی سنٹرکے محقق حجۃ الاسلام محمد یاوری نے خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسے گفتگو کے دوران ایام نوروز اورموسم بہارکی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت حجت علیہ السلام کے منتظرین کی بہاری ذمہ داریوں کے بارے میں کہا ہے کہ جب ہم حضرت امام مہدی علیہ السلام کے زیارت نامہ میں آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں: «السَّلَامُ عَلَى رَبِيعِ الْأَنَامِ وَ نَضْرَةِ الْأَيَّام»یعنی اے دلوں کی بہار اورایام کی خوشی آپ پرسلام ہو۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس زیارت کی اس عبارت میں یہ بحث ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام نے انسان کے لیےحقیقی بہارلے کرآئیں گے۔ درحقیقت ظہورکے ساتھ انسانوں کی صلاحیتیں ترقی اور کمال کے راستے پرگامزن ہوں گی ۔ جس طرح موسم بہارمیں درخت سرسبزہوجاتے ہیں اورہرطرف پھولوں کی مہک ہوتی ہےاسی طرح حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکے بعد بھی انسان کی صلاحیتیں کمال اورترقی کریں گے اوروہ ایام ، خوشی اورمسرت کے ایام ہوں گے۔

مہدویت کےمحقق نےکہا ہےکہ حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکے دوران رفاہ ، خوشی، آرام وسکون، دینداری اورزہد وتقویٰ کی زندگی کا آغاز ہوگا۔ جس طرح کہ نئے سال کی آمد کی دعا میں ہے: «یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ وَ الْأَبْصَارِ یَا مُدَبِّرَ اللَّیْلِ وَ النَّهَارِ یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَ الْأَحْوَالِ حَوِّلْ حَالَنَا إِلَی أَحْسَنِ الْحَالِ»  اگرہم حقیقی منتظربننا چاہتے ہیں تو ہمیں حقیقی بہاریعنی حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکا انتظارکرنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم جس بہارکےمنتظرہیں اوراسے نوروزسےتعبیر کرتے ہیں،یہ طبیعت کی بہارہے لیکن  ہمارے لیےاس کا پیغام یہ ہےکہ ہمیں منتظرکے عنوان سے اپنے اندرتبدیلی پید اکرنا چاہیےکیونکہ حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکے ساتھ حقیقی بہارآئے گی۔

حجۃ الاسلام یاوری نےکہا ہے کہ ہم دعائےعہد میں اللہ تعالیٰ سےطلب کرتے ہیں کہ «وَ اعْمُرِ اللَّهُمَّ بِهِ بِلاَدَكَ» یعنی پروردگارا امام زمانہ علیہ السلام کے وجود کی برکت سے ہماری سرزمین کو آباد فرما۔ امام باقرعلیہ السلام ، امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت کے بارے میں فرماتے ہیں: ظہورکے بعد حضرت حجت علیہ السلام لوگوں کی عقلوں کو کامل کریں گے۔ یعنی امام علیہ السلام کا ظہور سرزمینوں کو آباد کرنے کےعلاوہ پوری دنیا کو بھی کمال اورترقی کی جانب لےکرجائے گا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرہم بہارسے درس حاصل کرنا چاہیں تو ہمیں دلوں اوردنیا کی بہارکی پیروی اورظہورکے دورمیں حضرت حجت علیہ السلام کی سیرت طیبہ سےاستفادہ کرنا چاہیے۔

696330

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں