خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Sunday, March 18, 2018 خبر کوڈ : 71871
لاریجانی:
ایران کے میزائل سسٹم پرمذاکرت نہیں ہوسکتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےکہا ہےکہ یورپی ممالک کو ایران کے میزائل سسٹم کو ایٹمی معاہدے کو ایک نظرسےنہیں دیکھنا چاہیے بلکہ وہ اس ایٹمی معاہدے کےحوالےسے اپنےاور امریکی وعدوں کو پورا کرنےکی کوشش کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے پارلیمنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے 17مارچ کو عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ خطےمیں عمان اورسلطان قابوس کا کردار ہمیشہ سےہی مفید اورفائدہ مند رہا ہے اورایران اورعمان کے درمیان ہمیشہ دوستانہ اورگہرے تعلقات قائم رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ خطے کے موجودہ حالات بہت خراب ہیں اورخطے اوردنیا کے دیگرممالک کو اس مسئلے سے آگا ہونا چاہیے کہ وہ ان حالات کو مزید خراب نہ کریں۔

ڈاکٹرعلی لاریجانی نےکہا ہےکہ اس وقت  بعض ممالک ایران کے میزائل سسٹم  پرحساس بنے ہوئے ہیں تو کہنا چاہیےکہ اتنے خوف وہراس کی کیا وجہ ہےجبکہ گزشتہ تیس سالوں سے میزائل ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اوریہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اوردوسرا مطلب یہ ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کس ملک کی جانب میزائل مارے ہیں۔

انہوں نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ عراق اورشام جیسے ممالک میں ایران کی موجودگی ان کی حکومتوں کی درخواست اوران کی نصرت کے لیے ہے اوران مشکلات کی برطرفی کے لیے ہمیشہ ہی سیاسی راہ حل کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنے ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ ایران اس معاہدے کا پابند ہے تاہم یہ پابندی اس وقت تک قائم رہےگی کہ جب تک دیگرممالک بھی اپنے وعدوں کی پابندی کرتے رہیں گے۔

عمان کے وزیرخارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا ہےکہ ایران اورعمان کےمابین معاشی اورتجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مناسب مواقع موجود ہیں۔ لہذا سیاسی روابط کی طرح ان روابط میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ بعض ممالک، اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اورمیزائل پالیسیوں سے خوف زدہ ہیں  لیکن اس پرپریشانی کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ خطے کے موجودہ بحرانی حالات کے پیش نظرایران اپنے ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیےعسکری طاقت میں اضافےکا حق رکھتا ہے۔

696393

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں