خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, March 18, 2018 خبر کوڈ : 71878
آیت اللہ صدیقی:
نوروز کی تعطیلات میں ائمہ طاہرین(ع) سے تمسک کریں
سماجی: آیت اللہ صدیقی نے کہا ائمہ طاہرین(ع) ماں سے بھی زیادہ مہربان ہیں چنانچہ نوروز کی تعطیلات میں ان کے فرامین اور کردار کے ساتھ متمسک رہنے کی ضرورت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران کے قائم مقام امام جمعہ آیت اللہ صدیقی نے درس اخلاق دیتے ہوئے کہا خداوند عالم سے ہمیشہ یہ دعا کرنا چاہئے کہ وہ ہمیں کسی بھی حال میں تنہا نہ چھوڑے۔

انہوں نے رسول خدا(ص) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالی مقام رتبے پر فائز تھے لیکن ہمیشہ بارگاہ خداونی میں گریہ وزاری کرتے ہوئے فرماتے تھے میرے مالک مجھے ایک لمحہ کیلئے بھی تنہا نہ چھوڑنا چنانچہ روایات میں ملتا ہے کہ آخری زمانہ میں لوگوں کی یہ حالت ہوگی کہ باایمان اپنے گھروں سے نکلیں گے اور بے ایمان ہوکر واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان نے چھ ہزار سال عبادت کی ہے لیکن اس میں تکبر پایا جاتا تھا اس لئے بارگاہ الہی سے دھتکارا گیا۔

آیت اللہ صدیقی نے کہا خداوند عالم اور قیامت کے بارے میں تفکر انسان کو تکامل کے راستے پر ڈال دیتا ہے۔

696383

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں