خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Monday, March 19, 2018 خبر کوڈ : 71880

حضرت موسی(ع) کی خدا سےدرخواست کےبارے میں امام باقر(ع) کی روایت
خبررساں ایجنسی شبستان: امام باقرعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ موسی بن عمران نےجب ایک نظرکی تو پہلی ہی نظرمیں اس چیز کو دیکھا کہ جو قائم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوعطا کی جائے گی تو انہوں نے اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا : پروردگارا مجھے قائم آل محمد قراردے۔ ان پروحی نازل ہوئی کہ وہ احمد کی نسل سے ہیں ۔ ۔ ۔)

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق سابقہ انبیاء اورامتوں کے درمیان قدیم الایام سے کچھ مسائل موجود تھےکہ جن میں سےامام مہدی علیہ السلام ، عیدغدیر اورامام حسین علیہ السلام کی شہادت جیسےمسائل زیادہ مشہورتھے۔ روایات کےمطابق اللہ تعالیٰ نےائمہ اطہارعلیہم السلام کے پاکیزہ نورکو حضرت آدم علیہ السلام کی خلقت کے کئی ہزارسال پہلے ہی خلق کیا ہوا تھا۔

امام محمد باقرعلیہ السلام فرماتے ہیں: موسی بن عمران نےجب ایک نظرکی تو پہلی ہی نظرمیں اس چیز کو دیکھا کہ جو قائم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کی جائےگی تو انہوں نے اللہ کی بارگاہ میں عرض  کیا : پروردگارا مجھے قائم آل محمد قراردے۔ ان پروحی نازل ہوئی کہ وہ احمد کی نسل سے ہیں، انہوں نے دوسری نظرمیں بھی پہلے جیسا منظردیکھا اوردوبارہ درخواست کی تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انہیں پھروہی جواب ملا۔ انہوں نے تیسری مرتبہ دیکھا اورپھرعرض کیا تو دوبارہ وہی جواب سنا۔ (1)

یہود کی مقدس کتاب کےحصہ  سفرمزامیرداود کے مزمورنمبر37 میں مسئلہ ظہوراورانتظارفرج کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اوراسی طرح مکتب زرتشت، ہندووں ،عیسائیت اوربدھ متوں میں بھی مسئلہ ظہوراورعادل اورآخری نجات دینے والےکا تذکرہ کیا گیا ہےکہ جس کا کوئی بھی انکارنہیں کرسکتا ہے اوراس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام سے قبل بھی متعدد ادیان میں منجی بشریت کےمسئلہ کی طرف اشارے کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران کی آیت نمبر64میں فرماتا ہے: «وَ يُکَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ کَهْلاً» یعنی انہوں(عیسی) نے گہوارے اوربڑھاپے میں لوگوں کے ساتھ کلام کیا ہے۔یہاں پرایک اہم بات یہ ہےکہ حضرت عیسی علیہ السلام جب آسمان پرگئے تھے تو ان کی عمرتیس سال تھی۔ بنابریں بڑھاپے میں کلام کرنےکا کونسا وقت ہے تو اس آیہ کےلیے متعدد روایات میں آیا ہے کہ عصرظہورمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوکر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی اقتداء میں نماز ادا کریں گے۔

انجیل میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکا تذکرہ

انجیل متیٰ میں، اصحاج نمبر24 اورصفحہ نمبر109 میں بھی منجی عالم بشریت کے ظہورکی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

محمد رضا رمزی اوحدی کی کتاب زبورنور( ہزارویک نکتہ اززندگی حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ) سےاقتباس۔

696350

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں