خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, March 19, 2018 خبر کوڈ : 71887
حجۃ الاسلام ریاضت:
ماہ رجب میں سب سے بڑا عمل گناہ کا ترک کرنا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کے استاد نےترک گناہ کو ماہ رجب کا سب سے بڑا عمل قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ماہ رجب کے ساتھ عبودیت اوربندگی کا موسم شروع ہوجاتا ہے اورماہ رجب اللہ کی عبودیت اوربندگی کا سب سے پہلا قدم شمارہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام ریاضت نے آستان مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں امام محمد باقرعلیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ جہات سےماہ رجب کی  بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ماہ رجب کے ساتھ عبودیت اوربندگی کا موسم شروع ہوجاتا ہے اورماہ رجب اللہ کی عبودیت اوربندگی کا  سب سے پہلا قدم شمارہوتا ہے۔

حجۃ الاسلام ریاضت نے رجب کو اللہ کا مہینہ بتاتے ہوئےکہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان ایک انتہائی شریف مہینہ ہےلیکن قیامت کے دن کسی کو(این الرمضانیون) کے نام سے نہیں پکارا جائےگا اور قیامت کےدن فقط جس مہینے کےنام سے پکارا جائے وہ ماہ رجب ہے۔ روایات کے مطابق جب قیامت برپا ہوگی تو ایک منادی عرش سے آواز دے گا کہ وہ افراد ہیں کہ جنہوں نے ماہ رجب کا ادراک کیا ہے۔

انہوں نےامام صادق علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ساتویں آسمان پرا یک فرشتہ مقرر کررکھا ہےکہ جس کا نام (داعی) ہے اورماہ رجب کی ابتداء سے لےکرآخرتک اس کا مشن  لوگوں کو ماہ رجب کو سمجھنےکی دعوت دینا ہے؛ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے: رجب میرا مہینہ ہے اوریہ اس مہینےکی عظمت واہمیت کی دلیل ہے۔

حجۃ الاسلام ریاضت نےحقیقی شیعہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ حقیقی شیعہ وہ ہے کہ جو اپنے آپ کو واجبات کو انجام دینے اورمحرمات کو ترک کرنےکا پابند سمجھتا ہو۔ بنابریں اگرایک انسان گناہوں کو انجام دینے اوربعض واجبات کو ترک کرکے شیعوں کے زمرے میں نہیں آسکتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ قیامت کےکا حساب وکتاب بہت زیادہ سخت اوردقیق ہے۔

696655

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں