خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, March 20, 2018 خبر کوڈ : 71892

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کا نوروز پر تہنیتی پیغام
خبررساں ایجنسی شبستان مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کی عظیم قوم ہمیشہ سے اس خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی بانی رہی ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کے عوام کے سپوتوں اور محنتی سفارت کاروں نے عراق، شام اور لبنان کے عوام کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام میں مزید بہتری پیدا کی ہے۔

 ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ نیا سال قومی پیداوار اور ایرانی مصنوعات کی حمایت  اور روزگار کی فراہمی اور اقتصادی رونق کا سال ہو گا۔
 صدر ایران نے اپنی سالانہ تقریر کے آغاز میں ایران کی عظیم قوم، بیرون ملک مقیم ایرانیوں اور نوروز منانے والی دیگر اقوام کو بھی نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں