خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Wednesday, March 21, 2018 خبر کوڈ : 71897

امریکی صدر کی بیہودہ باتوں کی کوئی اہمیت نہیں، ایران
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران تہذیب یافتہ اور تاریخی قوم ہے جس کے سامنے سیاست کی دنیا میں نئے قدم جمانے والوں کی توہین آمیز باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی تہذیب اور تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اس لئے ہماری قوم دنیائے سیاست میں نئے قدم جمانے والے ایک لیڈر کی احمقانہ باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی۔
محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی توہین کرنے والے لیڈر کی تاریخ، سیاسی اور سفارتکاری صرف دوسو اسی حروف تک محدود ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوروز کی مبارک باد دینے کے پیغام کا بہانہ بنا کر ایرانی قوم کو توہین آمیز بیان سے نشانہ بنایا جس کے جواب میں محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو، جو عراق اور شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، دشمن فوج قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز العربی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں خطے میں ایران اور دیگر اہم ممالک کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ جامع سیکورٹی نیٹ ورک کے قیام اور براہ راست مذاکرات کے ذریعے سے مغربی ایشیا کے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ خطے میں داعش کو بڑی شکست کے بعد شام اور عراق میں نام نہاد اسلامی اسٹیٹ کا منصوبہ ناکام ہوگیا جس سے انتہاپسندی اور تشدد کو شکست ہوئی تاہم اب بھی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں