خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, March 21, 2018 خبر کوڈ : 71898

دسویں امام علیہ السلام کے یوم شہادت پر عالمی غم
خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران،عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور کئی دوسرے ممالک میں مجالس عزا اور نوحہ خوانی و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

آسمان امامت و ولایت کے دسویں درخشاں ستاری فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے دسویں امام حضرت امام علی النقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ سنہ دو سو بارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے جبکہ تین رجب المرجب فرزند رسولۖ حضرت امام علی النقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔
اسی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور علمائے کرام، خطباء و ذاکرین حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں اسی مناسبت سے مرکزی مجالس عزا کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں کیا گیا جہاں زائرین اور سوگواروں نے دسویں امام حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کے غم میں اشک عزا بہائے اور مجالس و ماتم اور نوحہ خوانی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عراق کے شہر سامرا میں جہاں امام علی النقی علیہ السلام کا روضہ اقدس واقع ہے سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو امام عالیمقام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے۔ کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔
آسمان امامت و ولایت کے دسویں درخشاں ستاری فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے دسویں امام حضرت امام علی النقی علیہ السلام نے اپنے دور کے ظالم حکمرانوں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اصل اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا۔آپ نے اپنے علم کے بحربیکراں سے بہت سے شاگردوں کو سیراب کیا۔
غم واندوہ کے اس موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماؤں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں