خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, March 28, 2018 خبر کوڈ : 71919

ایرانی صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ایوان صدارت کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی آج صبح جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر اس ملک کے دارالحکومت باکو پہنچے ہیں۔

وہ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی دعوت پر آذربائیجان کے دورے پر ہیں وہ اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں گے۔

ایرانی صدر اس دورے کے دوران بلند پایہ ایرانی وفد کے ہمراہ جمہوریہ آذربائیجان کی بلند پایہ سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

697278

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں