خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Monday, April 2, 2018 خبر کوڈ : 71932

حضرت زینب(س) کے نائب الحسین(ع) ہونےکا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: بصیرت، منتظرین کی ایک اہم ترین خصوصیت ہےکہ جو حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں موجزن تھی۔ جہاں پرخاموش رہنا ہوتا تھا وہاں پرخاموش رہتیں اورجہاں پرخطبہ دینا ہوتا وہاں پرخطبہ دے کر معاشرے کے لوگوں کومسائل سے آگاہ کرتی۔

مہدویت تخصصی سنٹرکے گروہ قرآن کے سربراہ حجۃ الاسلام سید احمد موسوی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران منتظرین بالخصوص معاشرے کی خواتین کے لیے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے نمونہ عمل ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں مہدوی مثالی معاشرے تک پہنچنےکےلیے مختلف قسم کے نشیب وفراز راستوں کو طے کرنا چاہیے۔ قرآن کریم اس بارے میں فرماتا ہے : زمین کے وارث ، بالفٖاظ دیگرامام زمانہ علیہ السلام اوران کے ساتھ(عبادی الصالحون) ہیں۔ یعنی شائستہ اورنیک بندے کہ جو یقینا بہت زیادہ آزمائشوں کو عبورکریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ غیبت کے ان پرتلاطم ایام میں ان سخت امتحانات سے گزرنے کےلیے یقینا مناسب آئیڈیلز کی شناخت ہماری مدد کرتی ہے کہ جن میں سے ایک آئیڈیل اورنمونہ عمل حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی کامل اورشائستہ شخصیت ہے۔

حجۃ الاسلام سید موسوی نے کہا ہےکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ذاتی خصوصیات کی شناخت یقینا اس راہ میں ہماری مدد کرے گی بالخصوص کہ آپ ایک کامل خاتون ہیں اورروایات کی بنا پر ہماری خواتین حضرت امام مہدی علیہ السلام کےعام لشکرمیں شامل ہوں گی اورامام باقرعلیہ السلام کی روایت کےمطابق امام زمانہ علیہ السلام کے 313کمانڈروں میں بھی خواتین موجود ہوں گی۔ بنابریں ہماری خواتین اس عظیم اوربافضیلت خاتون کو آئیڈیل قراردے کرحقیقی منتظرین میں سے شمارہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ پرایمان کوحضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پہلی خصوصیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نےاپنی پوری زندگی بالخصوص واقعہ کربلا کے دوران آنے والی تمام ترمصیبتوں اورمشکلات کے باوجود اللہ تعالیٰ پرایمان کے دامن کو نہیں چھوڑا ہے یہی وجہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے ان سے فرمایا تھا کہ بہن زینب مجھے اپنی نمازتہجد میں فراموش نہ کرنا اورامام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ کربلا سے لے کرکوفہ اورپھرکوفہ سے لے کرشام کے ان تمام کھٹن راستوں میں بھی میری پھوپھی اماں نےنماز تہجد کو ترک نہیں کیا ہے۔

حجۃ الاسلام موسوی نے اللہ کے وعدوں پریقین اورروشن مستقبل کی امید کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی دیگرخصوصیت شمارکرتے ہوئےکہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ بچپن کی عمرمیں اپنی والدہ گرامی کی شہادت لے کرکربلا کے میدان تک یہ بی بی کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی ہیں اورفرماتی ہیں کہ میں نے اپنے نانا رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورام ایمن سے سنا ہےکہ ہمارے یہ ایام اس طرح نہیں رہیں گے۔

انہوں نے صبرجمیل، بصیرت اورذمہ داری کی شناخت کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی دیگر نمایاں خصوصیات بتاتے ہوئےکہا ہے کہ بصیرت، منتظرین کی ایک اہم ترین خصوصیت ہے جبکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا بھی بصیرت اورذمہ داری کی شناخت جیسی صفات کی بھی مالک تھیں۔ جہاں پرخاموشی اختیارکرنی ہوتی تھی ،وہاں پرخاموش رہتیں اورجہاں پرخطبے دینےکی ضرورت ہوتی وہاں پرخطبے دے کرمعاشرے کے لوگوں کو مسائل سےآگاہ فرماتیں۔

مہدویت تخصصی سنٹرکے محقق نے آخرمیں کہا ہےکہ انہیں صفات اورخصوصیات کی مالک ہونے کی وجہ سے ہی حضرت زینب سلام اللہ علیہا، نائب الحسین علیہ السلام کے مقام پرپہنچتی ہیں۔ ہماری خواتین بھی اگران فضائل اورصفات کو اپنے اندرپیدا کرلیں تو وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حقیقی منتظر بن سکتی ہیں۔

697503

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں