خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, April 4, 2018 خبر کوڈ : 71945
حجۃ الاسلام تقی روحانی:
استغفار،انسان کا ایک عظیم سرمایہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہررود سرکے امام جمعہ نےاستغفاراورمٖغفرت طلب کرنے کو انسان کا ایک عظیم سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ آج ہمارے معاشرے میں استٖغفار کو بہت کم اہمیت دی جاتی ہے جبکہ ہمیں فرصت کو ضائع کیے بغیر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مغفرت طلب کرنی چاہیے۔

ایران کے شہررشت کے امام جمعہ حجۃ الاسلام تقی روحانی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ انسان کو کسی مقصد کے تحت خلق کیا گیا ہے۔ لہذا انسان کو اپنے ایام اورگھڑیوں کو غفلت میں نہیں گزارنے چاہییں اوراپنے معبود سے دورنہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نےاستغفارکو ماہ رجب کی ایک خصوصیت قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں استٖغفاراورمغفرت طلب کرنے کو اہمیت نہیں دی جاتی ہےاوراستغفارفقط گناہوں پرہی نہیں کیا جاتا بلکہ تمام انبیاء بھی استغفارکیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام روحانی نے متقی افراد کی مخصوص صفات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی علماء اوربزرگان سے رابطہ رکھنا چاہیے اوراہل بیت علیہم السلام سے تمسک کرنا چاہیے کیونکہ اگرہم نےبزرگان دین کے راستے پرحرکت نہ کی تو معاشرہ مشکلات سے دوچارہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ متقی انسان استغفارکرتے ہیں اوروہ ہروقت استغفارکرتے رہتے ہیں تاہم رات کی تاریکی میں استغفارہمیں اپنے معبود کے اورقریب کردیتا ہے اورسحرکے وقت دل زیادہ خاضع وخاشع ہوتا ہے۔

رود سرکے امام جمعہ نےماہ رجب کو اللہ کی بارگاہ میں توبہ اوراستغفارکا سنہری موقع قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں اس مہینے میں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اوراستغفارکے ذریعے اپنے دل کو آلودگیوں سے پاک وپاکیزہ کرلیں۔

697739

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں