خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, April 04, 2018 خبر کوڈ : 71946

سعودی ولیعہد کے بیان پرفلسطین کی تحریک حماس کا ردعمل
خبررسا ں ایجنسی شبستان: فلسطین کی تحریک حماس نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کو بیت المقدس اورفلسطینی پناہ گزینوں کےخلاف امریکی اورصیہونی اوراس حکومت کے مظالم پرپردہ ڈالنے کی سازش قراردیتے ہوئے اسےناقابل معافی جرم قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک حماس نے سعودی عرب اورصہیونی حکومت کے درمیان  موجودبہت زیادہ مشترکہ مفادات پرمبنی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے بیان پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باتیں، امریکہ اورصہیونی حکومت کو راضی کرنے کے لیے اورعربی اوراسلامی مسلمہ اصولوں کےخلاف ہیں۔

محمد بن سلمان کہ جو اس وقت امریکہ کے دورے پرہیں ،نے اٹلانٹک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو تسلیم کرنےکا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس کے ملک کے صہیونی حکومت کے ساتھ بہت زیادہ مشترکہ مفادات ہیں اورانہوں نے اپنے اس اقدام کے ذریعے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کی راہ میں ایک واضح قدم اٹھایا ہے۔

 تحریک حماس نے اپنے ایک بیانیے میں اگرچہ سعودی ولیعہدکا نام نہیں لیا ہے، تاہم صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کےحوالے سے ان کی باتوں پراپنے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

حماس نے اپنے اس بیانیے میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کےعمل کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے اس سلسلے میں عالم اسلام کے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ملت ان تمام لوگوں خو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی کہ جنہوں نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوشش کی۔

حماس نے مزید کہا ہےکہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا ایک ناقابل معافی جرم ہے اورامت مسلمہ کےافکارکو منحرف کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

تحریک حماس کے اس بیانیے میں آیا ہےکہ صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے افراد امت مسلمہ کے افکارمیں اپنا اثرورسوخ  ڈال کر صہیونی حکومت کو ایک حقیقت تسلیم کرنے کے موضوع کی ترویج کررہے ہیں۔

حماس نے اس قسم کی کوششوں کو خطرناک قراردیتے ہوئےصہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی ہرقسم کی شکل وصورت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا طریقہ کار ملتوں کے ارادے اوران کے نقطہ نظرات کےخلاف ہے۔

تحریک حماس نے مزید کہا ہےکہ ہم امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی حکومت کی مخالفت اوراسے تسلیم نہ کرنے کےعمل کو جاری رکھیں اوراس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے سے اجتناب کریں۔

697761

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں