خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Friday, April 6, 2018 خبر کوڈ : 71951
آیت اللہ جعفر سبحانی:
عمرے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے علم حاصل کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انسان کو اپنی زندگی کے امور اس اندازے سے منظم کرنے چاہئیں کہ زندگی کے لمحے لمحے سے استفادہ کرسکے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے مسجد اعظم قم میں اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں نوروز کے ایام میں ایرانیوں کے سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پولیس نے ان ایام میں مسافروں کو خصوصی ہدایات دی تھیں لیکن اس ہدایات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا ان ایام میں سفر ملک  کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ لوگوں کا سفر کرنے کی شوق نہ دلائے کیونکہ یہ سفر ملک کیلئے نقصان دہ ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے ان ایام میں ہونے والے حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ سب کچھ بے نظمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا اس مسئلے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے علم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انسان کو اپنی زندگی کو اس طرح منظم کرنا چاہئے کہ وہ اپنی زندگی کے لمحے لمحے سے استفادہ کرسکے۔

697760

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں