خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱۳ مرداد ۱۳۹۹

الاثنين ١٤ ذو الحجّة ١٤٤١

Monday, August 3, 2020

وقت :   Friday, April 6, 2018 خبر کوڈ : 71953
آیت اللہ نوری ہمدانی:
صہیونی حکومت سے مقابلہ انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں میں سے ہے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا صہیونی حکومت سے مقابلہ انقلاب اسلامی ایران کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور امام خمینی(رہ) ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ اس کینسر کے پھوڑے کو ختم ہونا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے گذشتہ روز مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں صہیونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس غاصب حکومت کی مخالفت انقلاب اسلامی ایران کے بنیادی اصولوں میں سے ہے اور امام خمینی(رہ) ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ غاصب حکومت کینسر کا پھوڑا ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا مسجد الاقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس وقت اس پر غاصب اسرائیل حکومت کا قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا بیت المقدس اور مسجد الاقصی غاصب صہیونیوں کے تسلط سے آزاد ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا مسلمانوں اور دنیا کی آزاد قوموں کو فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہئے تاکہ یہ غاصب حکومت نابود ہو۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہمیں اقوام متحدہ پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ اقوام متحدہ سعودی عرب اور عالمی استکبار کے پیسوں سے چل رہی ہے اور اب یہ غیر مفید ادارہ بن چکا ہے۔

697634

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں