خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Monday, April 9, 2018 خبر کوڈ : 71984
حجۃ الاسلام انصاریان:
قرآن کے ساتھ ہمنشینی سےانسان دل کی تاریکی سےنجات پیدا کرلیتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مفسرقرآن کریم نےکہا ہےکہ قرآن کے ساتھ ہم نشینی سے انسان ، دل کی تاریکی سے نجات حاصل کرلیتا ہے کیونکہ قرآن کریم چراغ اورہدایت کی کتاب ہے کہ جو انسان کو سعادت اورکمال کی منزل پرپہنچاتی ہے۔

 خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد اورمفسرقرآن کریم حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نےحسینیہ سیدالشہداء علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارایسےحکمت آمیز، مستحکم اوربامعنی جملے نقل ہوئے کہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ چارجملے انسان کی زندگی کے راستے کا نورانی ترین چراغ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ بہت سے افراد قرآنی آیات کے ذریعے مسلمان ہوئے ہیں۔ امام علی علیہ اسلام نے اپنی شہادت سے قبل فرمایا کہ خبردار دیگرافراد قرآنی آیات کو سمجھنے اوراس پرعمل کرنے میں تم سے سبقت نہ لے جائیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن تمام انسانوں کے لیے علم کا  ذخیرہ ہے اورانسان قرآن کریم کی پیروی کرکےاپنے لیے بہترین زندگی فراہم کرسکتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہےکہ اگرقرآن کریم انسان کے دل میں مستحکم ہوجائے تو پھروہ قرآنی آیات کےعلاوہ کسی اورچیز پرعمل نہیں کرے گا۔ تمام شیعہ، امام حسین علیہ السلام سے ایک خاص قسم کی محبت رکھتے ہیں ۔ امیرالمومنین ، امام حسین علیہ السلام سے فرماتے ہیں: آپ ایک ایسی ذات ہیں کہ اگر آپ کے بارے میں محبت سے بات کی جائے تو آنکھ سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں اور صدیوں سے شیعوں کے اندریہ حالت موجود ہے اورقیامت کے دن بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرتا ہے لہذا گرانسان اپنے گناہ پرپشیمان ہو اورتوبہ کے ذریعے اس عمل کا ازالہ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ہرقسم کے گناہ سے پاک کردیتا ہے اورمعاف کردیتا ہے۔

حجۃ الاسلام انصاریان نے قرآن کریم کو ہدایت کا چراغ بتاتے ہوئےکہا ہےکہ انسان اس کے ذریعے تاریکی سے نجات پیدا کرتا ہے اوراس کلام سے مراد رات نہیں ہے بلکہ وہ خطرے ہیں کہ جو رات کو انسان کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔

انہوں نے آخرمیں ان چارحکمت آمیز جملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان الہی دستورات کو انجام دے کر، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طرززندگی کی پیروی کرکے، گناہ سےاجتناب اورتقویٰ کی حفاظت کے ذریعے اپنے آپ کو ہرخطرے سےمحفوظ رکھ سکتا ہے۔

698515

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں