خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Tuesday, April 10, 2018 خبر کوڈ : 71999

امام مہدی(ع) کی زیادہ ترتوجہ تربیتی اورثقافتی پروگراموں پرہوگی
خبررساں ایجنسی شبستان: امام مہدی علیہ السلام کے فلسفہ قیام اوراس کےاہداف سےصحیح شناخت کے بعد نہ فقط انسان پرخوف وہراس طاری ہوجاتا ہےبلکہ اس کا استقبال کرتے ہوئے اس پرراضی اورمسرور ہوگا۔ مختلف روایات میں ہےکہ آسمان وزمین کے باشندے اس پرراضی ہوں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق اسلامک سائنسزاینڈ کلچرل ریسرچ سنٹرکےعلمی بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین رحیم کارگرنے اپنی کتاب(مہدویت ودوران ظہور) میں لکھا ہے :

ایک سوال کہ میں امام زمانہ سے محبت کرتا ہوں لیکن چونکہ میں جانتا ہوں کہ ظہور کے وقت وہ مظلوموں کا انتقام لیں گے اوربرے انسانوں کو ان کے اعمال کی سزا دیں گے اورچونکہ میں اپنی صورتحال سے آگاہ نہیں ہوں لہذا مجھے ڈرہےکہ کہیں میں ایسے انسانوں میں سے شمارنہ ہوجاوں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان سے ڈرتا ہوں؟

امام مہدی علیہ السلام کے فلسفہ قیام اوراس کے اہداف سے صحیح شناخت کے بعد نہ فقط انسان پرخوف وہراس طاری ہوجاتا ہے بلکہ اس کا  استقبال کرتے ہوئےاس پرراضی اورمسرور ہوگا۔ مختلف روایات میں ہےکہ «يرضى عنه ساكن السماء و ساكن الارض...»[1] آسمان وزمین کے باشندے اس پرراضی ہوں گے اور«يتمنى الاحياءُ الامواتَ مما صنع الله عز و جل باهل الارض من الخير»  زندہ لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش مرنے والے اس خیراوربھلائی کو دیکھتے کہ جو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو عطا کی ہے۔(2)

لوگ امام مہدی علیہ السلام سے محبت کریں گے اوران کی پناہ میں جائیں گے جس طرح کہ شہد کی مکھیاں اپنی ملکہ کی پناہ میں جاتی ہیں(يأوى الى المهدى امته كما تَأوى النحل الى يعسو بها)  پوری دنیا میں عدل وانصاف کو پھیلائیں گے اوراوائل اسلام کے پیارومحبت کو واپس لائیں گے۔(3)

جب وہ ظہورکریں گےتو تمام موجودات اپنی اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ظاہرکردیں گے۔ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود مبارک کی برکت سے زمین، پہاڑ اورطبیعت بابرکت ہوجائیں گی۔ لہذا خوف وہراس اوراضطراب اورپریشانی کی بجائے امیدا ور خوشی اورمسرت کے ساتھ ان کا استقبال کرنے کی کوشش کریں۔

امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت پوری دنیا پرہوگی۔ امام زمانہ علیہ السلام اپنے پہلےاصلاحی اور تربیتی اقدام میں لوگوں کےعلم ودانش کو مکمل اوران کے اخلاق اورکردار کی اصلاح فرمائیں گے یعنی ان کا ایک اہم ترین پروگرام ثقافتی اورتربیتی ہوگا۔ وہ سختی اوردشمنی کی بجائے درحقیقت لوگوں کی نجات اورسعادت کے لیے ظہورکریں گے۔

وہ بشریت کو ظلم ،کفر،جہالت اوراستبداد سےنجات دینے والے ہیں ۔ ان کی ہدایت اورراہنمائی کے سائے میں انسان اپنی سربلندی اوراپنے کمال کے راستے کو طے کریں گے۔ بنابریں اس خوشخبری اورمسرت بخش خبرکے ساتھ ہمیں اس عالمی حکومت کے تحقق کا انتظارکرنا چاہیے۔البتہ باطل گروہ کے لیے خوف وہراس بھی ہے وہ بھی اس صورت میں کہ جب وہ ایمان نہیں لائیں گے یا نیک عمل انجام نہیں دیں گے اوراپنے ظلم وستم پراصرارکریں گے تو اس وقت وہ امام زمانہ علیہ السلام کے غیض وغضب کا شکارہوں گے۔

مآخذ

[1]. كشف الغمه، ج 2، ص 471.

[2]. بشارة المصطفى، ص 250.

[3]. منتخب الاثر، ص 598، ح 2.

697981

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں