خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Tuesday, April 10, 2018 خبر کوڈ : 72000

ایران کے شہرقم میں جدید اسلامی تمدن کی خصوصیات کے موضوع پربین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرقم کی مذاہب اسلامی یونیورسٹی میں جدید اسلامی تمدن کی خصوصیات کےموضوع پرایک سیمینار منعقد ہورہا ہےجس میں انڈونیشیا کی یونیورسٹیزکی نامور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تحقیقاتی اورٹیکنیکل امورکی کوششوں سےجدید اسلامی تمدن کی خصوصیات کے موضوع پرایک بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے۔

 قابل ذکرہےکہ 15 اپریل بروز اتوارکو صبح دس بجے سے لے کرایک بجے تک مذاہب اسلامی یونیورسٹی میں یہ سیمینارمنعقد ہوگا جس میں انڈونیشیا اورایران کی یونیورسٹیزکی نامورعلمی شخصیات شرکت کریں گی۔

مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹرمحمد حسین مختاری اوراس یونیورسٹی کےعلمی بورڈ کے دو اراکین اس سیمینارسےخطاب کریں گےجبکہ انڈونیشیا کی رادن فتح نامی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف حقوق وشریعت کے سربراہ پروفیسر رملی، انڈونیشیا کی پلمبنگ اسلامی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف نفسیات کے سربراہ پروفیسر رسان روسلی اورجنوبی سوماترا کی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف گرائمراینڈ ہیومینیٹز کے سربراہ ڈاکٹرنورہدیٰ اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔

اسی طرح 17 اپریل کو لرستان کی یونیورسٹی میں(ایران اورانڈونیشیا کے تعلقات میں علمی اورثقافتی معاملات ) اور 18 اپریل کو کردستان یونیورسٹی میں( جدید اسلامی تمدن کی رو سے دنیا کا مستقبل) کے موضوع پربین الاقوامی سیمینارمنعقد ہوں گے۔

698813

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں