خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Tuesday, April 10, 2018 خبر کوڈ : 72007

انصاراللہ یمن کی جانب سے صلح کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار
بین الاقوامی: انصاراللہ یمن نے اس شرط پر صلح کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے کہ یمن میں غیرملکی جارحیت مکمل ختم کی جائے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الکوثر نیوز چینل کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ انصاراللہ یمن کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ حسین العزی نے کہا کہ اگر یمن میں غیرملکی جارحیت ختم ہوجائے تو یقینا اس کا ردعمل بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا یمن نے کسی بھی ملک پر چڑھائی نہیں کی ہے بلکہ یہ دوسرے ممالک ہیں جو یمن کی خودمختاری پر حملہ آور ہیں ہم تو صرف اپنا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہم صلح کیلئے آمادہ ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کو ختم کیا جائے یمن میں صلح کیلئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں پر اپنی خاموشی کو توڑیں کیونکہ اس کے نتیجہ میں یمن میں بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔

698330

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں