خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Wednesday, April 11, 2018 خبر کوڈ : 72014
حجۃ الاسلام محسن قرائتی:
اللہ تعالیٰ کی اس آیہ مجیدہ(وَاللهُ مُتِمِّ نُورِهِ) سےکیا مراد ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: پوری تاریخ میں اسلام کو بعض مسلمانوں کی کم عقلی سےبہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ وہ مستشرق، مشیر، سیاح،اسپیشلسٹ اوردسیوں دیگرخوبصورت ناموں کے ساتھ اسلامی ممالک میں داخل ہوکر ہمارے اسراراوراموال کو لوٹ کرلے گئے ہیں اورہم غافل رہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق سورہ مبارکہ توبہ کی آیہ مجیدہ 32 میں آیا ہے کہ«یُریدونَ ان یُطفِوا نُورَ اللهِ اِلُا ان یُتِمَّ نُورَهُ وَ لَو کَرِهَ الکافِرونَ» وہ پھونکوں سے اللہ کے نورکو خاموش کرنا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے نورکو کمال تک پہنچانےکا ارادہ رکھتا ہےاگرچہ کفار ناراض ہی کیوں نہ ہوں۔

نکات:

1۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل زمین پرنظرکی تو مجھےانتخاب کیا، پھردوبارہ نظرکی تو علی بن ابی طالب علیہ السلام کا انتخاب کیا۔ وہ میرے بعد زمین کے نورہیں۔ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیہ مجیدہ کی تلاوت فرمائی۔(1)

نیز فرمایا: اے لوگ حضرت حق کی طرف سے یہ نورمجھے اورعلی کو عطا کیا گیا ہےاورعلی کے بعد اس کی نسل میں قراردیا گیا ہےتاکہ وہ خاتم الاوصیاء، قائم آل محمد، الحجۃ بن الحسن المہدی موعود عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےصلب میں ختم ہوجائے۔(2)

2۔ محمد بن فضیل کہتے ہیں کہ میں نےحضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے قرآن کریم کی اس آیہ مجیدہ«یُریدونَ لِیُطفوا نُورَ اللهِ بِافواهِهِم» کےبارے میں پوچھا توآپ علیہ السلام نے فرمایا: وہ امیرالمومنین علیہ السلام کی ولایت کو پھونکوں سےخاموش کرنا چاہتے ہیں۔ جب میں اس آیہ مجیدہ (واللہ متم نورہ) کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ امامت کو تمام کرنے والا ہے اوراس پراللہ تعالیٰ کا یہ قول دلیل ہے(فَامِنوا بِاللهِ وَ رَسُولِهِ و النُّورِ الَّذی انزَلنا) پس،نور وہی امام ہے۔

میں نےعرض کیا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان«لِیُظهِرَعَلَی الدّینِ کُلَّهِ» سےکیا مراد ہے؟ توآپ نے فرمایا: یعنی قائم علیہ السلام کے قیام کے زمانے میں اپنے دین کو تمام ادیان پرغلبہ عطا کروں گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَاللهُ مُتِمِّ نُورِهِ»، یعنی حضرت قائم علیہ السلام کی ولایت کو کامل کروں گا۔(3)

اگرچہ کفار کا ہرگروہ ایک خاص ہدف کے تحت کوششیں کررہا ہے لیکن ان سب کا ہدف دین کے نور کو بجھانا ہے۔ دین کےخلاف جدوجہد کرنے میں کافروں کی کوششیں خورشید کو پھونکیں مارنے کی طرح ہیں۔ دین کے دشمنوں کی ایک سرگرمیوں غلط پروپیگنڈے ہیں۔

اگرپیغمبرکی زبان مبارک کےمطابق اسلام کی آواز نورہےتو امامت کی شکل میں اس کا تسلسل، نور کا کمال ہے جیسا کہ آیہ اکمال دین میں مسئلہ امامت کا  اتمام نعمت کے عنوان سے تعارف کروایا گیا ہے۔

مآخذ:

1.بحارالانوار،ج23، ص320

2.الاحتجاج، ج1، ص61

3.الکافی، ج1، ص۴۳۲

حجۃ الاسلام محسن قرائتی کی کتاب(پرتوی از آیہ ھای مہدوی) سے اقتباس

695861

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں