خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۳ مهر ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٦ صفر ١٤٤١

Tuesday, October 15, 2019

وقت :   Wednesday, April 11, 2018 خبر کوڈ : 72016
آیت اللہ سبحانی:
تشیع ایک عقلانی مکتب ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نےکہا ہے کہ مکتب تشیع ایک عقلانی مکتب ہےکہ جس کی بنیاد تفکرپرقائم ہےاوراس طرح نہیں ہےکہ جو بھی جو چیز کہےاسے قبول کرلے بلکہ اسےعقل اورفکرکی بنیاد پرہونا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے 11 اپریل بروز بدھ کو قم کی مسجد اعظم میں اپنےدرس خارج اصول میں کے دوران کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے عقل کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ فرمایا ہے اوروہ مکتب تشیع کو ایک عقلی مکتب کے عنوان سے پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس روایت سے یہ نتیجہ نکلتا ہےکہ مکتب تشیع ایک عقلانی مکتب ہے کہ جس کی بنیاد تفکر پرقائم ہے اوراس طرح نہی ہےکہ جو کوئی بھی جو بھی بات کرے اسے قبول کرلے بلکہ اس بات کا عقل اورفکرکے مطابق ہونا ضرور ی ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے ٖایام نوروز میں ٹریفک حادثات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس کے بارے میں غوروفکرکرنا چاہیےاورعقلانی لحاظ سےاس پربحث وگفتگو ہونی چاہیے۔

قم کےاس مرجع تقلید نے ذرائع ابلاغ کو مخاطب قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایام عید میں ذرائع ابلاغ لوگوں کو مسجد ، تقویٰ اورصلہ رحم کی طرف دعوت دیں اور سفرکے دوران بھی سوچ سمجھ اور عقلمندی کے ساتھ تبلیغ کی جانی چاہیے۔

699001

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں