خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, April 11, 2018 خبر کوڈ : 72018

امام مہدی(عج) کو صاحب الامرکیوں کہا جاتا ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان:(۔ ۔ ۔ جب میرے جد حسین علیہ السلام کو شہید کیا گیا تو فرشتوں نے گریہ وزاری کرتے ہوئےاللہ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے ہمارے خدا اورمولا، کیا آپ اپنے برگزیدہ اور اپنے برگزیدہ کے بیٹےاوربہترین مخلوق کے قتل پرچشم پوشی کرتے ہو؟ ۔ ۔۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق امام جواد علیہ السلام نے فرمایا: ہمارے قائم، وہی مہدی ہیں وہ ایک ایسی ہستی ہیں کہ جن کی غیبت میں ان کا انتظارواجب ہےاورظہورکے وقت جن کی اطاعت واجب ہے۔ ۔ ۔)

شعیب بن ابی حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: کیا آپ صاحب الامرہیں؟ آپ نے فرمایا: نہیں، میں نےعرض کیا: پس کیا آپ کے بیٹے صاحب الامرہیں؟ ۔ آپ نے فرمایا: نہیں۔ میں نے عرض کیا: کیا آپ کے بیٹے کے بیٹے صاحب الامرہیں؟ فرمایا: نہیں۔ میں نے پوچھا کہ پس صاحب الامرکون ہیں؟ فرمایا: وہ کہ جو زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا کہ جس طرح وہ ظلم وستم سے بھرچکی ہوگی وہ ایک لمبی اورطولانی مدت کے بعد ظہورکریں گے جس طرح کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سے پہلے پیغمبرسےایک لمبی مدت کے بعد،مبعوث ہوئے تھے۔ (1)

امام باقرعلیہ السلام ابوحمزہ ثمالی کےاس سوال کہ امام زمانہ علیہ السلام کو قائم کیوں کہا جاتا ہے؟ کے جواب میں فرمایا: جب میرے جد حسین علیہ السلام کو شہید کیا گیا تو فرشتوں نےگریہ وزاری کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے ہمارے خدا اورمولا، کیا آپ اپنے برگزیدہ اوراپنے برگزیدہ کے بیٹے اوربہترین مخلوق کے قتل پرچشم پوشی کرتے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے انہیں وحی فرمائی کہ اے میرے فرشتو،آرام سے رہو مجھے میری عزت اورجلالت کی قسم میں ان سے انتقام لوں گا اگرچہ لمبی مدت گزرجائے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو امام حسین علیہ السلام کی نسل کے  ائمہ دکھائے تو فرشتے خوش ہوگئے اوران میں سے ایک کھڑے ہوئے تھے اورنماز پڑھ رہے تھے تو اللہ نے فرمایا: میں اس قائم کے ذریعے ان سےانتقام لوں گا۔(2)

1.عقد الدرر ص 159

2.بحار الانوار، ج51، ص 28

کتاب( زبورنور( ہزارویک نکتہ اززندگانی حضرت مہدی(عج) سے اقتباس

698866

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں