خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Thursday, April 12, 2018 خبر کوڈ : 72024
حجۃ الاسلام سید محمد باقرعلوی تہرانی:
غفلت، انسان کی ملکوتی آنکھ کواندھا کردیتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نے کہا ہے کہ حقیقت کا مقام، اہل ایمان کا دل ہے کہ اگراس نے غفلت کی تو وہ نابینا ہوجائےگا اورپھروہ ملکوت کو نہیں دیکھ پائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد باقر علوی تہرانی نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سےامیر(ع) نامی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ابلیس کا ایک کام انسان کے دل میں غفلت کا پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے غفلت کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ غفلت، معیشت کی تنگی، ہدایت الہی سے فرار، دعا کرنے والے کی دعا کے قبول نہ ہونے، دل کے سخت ہونے، ضرورت مندوں کی طرف توجہ نہ دینے، الہی فیوضات سے محرومی اورعبادت کے اثرکے ضائع ہونےکا سبب بنتی ہے۔

حجۃ الاسلام علوی تہرانی نے مزید کہا ہےکہ غافل انسانوں کا ٹھکانہ،جہنم ہےاورغفلت کا ایک نقصان دہ ترین اثراپنے آپ کو فراموش کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ مجھے یاد کرو تاکہ میں تمہیں یاد کروں اورایسے افراد میں سے نہ ہوجاو کہ جنہوں نے اللہ کو فراموش کردیا ہے کہ پھر وہ اپنے آپ کو فراموش کربیٹھے۔

انہوں نےاپنےآپ کو فراموش کرنےکےنقصان کے بارے میں امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے کلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جو شخص اپنے آپ کو فراموش کردے اس کا دل اندھا ہوجاتا ہے تو پھر وہ ملکوت سے ارتباط قائم نہیں کرسکتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےمزید کہا ہےکہ  دل،حرم اورعرش الہی ہے اوراللہ کے گھرمیں کسی غیر کو نہیں ٹھہرانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے دل کی خلقت پراپنے آپ کو شاباش دی ہے اوراگر دل میں اللہ کے علاوہ کوئی اورآجائے تو یہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

699222

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں