خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Thursday, April 12, 2018 خبر کوڈ : 72025

امام موسیٰ کاظم(ع) سےعباسی خلفاء کےخوف وہراس کا سبب
خبررساں ایجنسی شبستان: میں اس سوال کے جواب کے لیےامام حسن عسکری علیہ السلام کے اس نورانی بیان سے استفادہ کرتا ہوں کہ جس میں آپ نے فرمایا: بنی عباس اوربنی امیہ نے واضح اور آشکار طورپرہمارے ساتھ دشمنی کی ہے اور دو لحاظ سے ہمارے ساتھ سختی اوربے دردی سے پیش آتے تھے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کےاستاد اوردینی محقق آیت اللہ نجم الدین طبسی نےکہا ہے کہ میں اس سوال کے جواب کے لیے امام حسن عسکری علیہ السلام کے اس نورانی بیان سے استفادہ کرتا ہوں کہ جس میں آپ نے فرمایا کہ بنی عباس اوربنی امیہ ہمارے ساتھ کھلم کھلا دشمنی کرتے ہیں اوردو وجہوں سے ہمارے ساتھ سختی اوربے دردی سے پیش آتے ہیں۔ اول یہ کہ وہ ہمارے مقام ومنزلت کو جانتے ہیں اورعالم اسلام کا نظام چلانے کے لیے ہماری لیاقت، قابلیت اور ہمارے اقتدارسے باخبرہیں اوردوسری جانب وہ اپنی بے لیاقتی اورنالائقی کو بھی جانتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم اس کے اہل ہیں اورہم ہی اسلام کے حقیقی مالک ہیں اورجانتے ہیں وہ خود نالائق ہیں ۔ بنابریں وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ ہم کوئی دعویٰ کریں اورلوگ ہمارے گرد جمع ہوجائیں اور انہیں چھوڑ دیں اوراس طرح ان کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ دوم یہ ہےکہ وہ جانتے ہیں کہ اورتواترکی حد تک ان تک یہ خبرپہنچ چکی ہےکہ جس امام مہدی علیہ السلام کے دست مبارک سےظالموں کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، وہ ہماری نسل سے ہے۔ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ خود ظالم ہیں۔ لہذا وہ اس خوف سے کہ کہیں حضرت مہدی علیہ السلام دنیا میں آگئے ہوں اور ان کا کام  تمام کردے اوران کی حکومت کا تختہ الٹ دے یا کہ وہ دنیا میں آئیں۔اسی وجہ سے انہوں نے یہ قتل عام شروع کررکھا ہے کہ اگروہ دنیا میں آئے ہوں تو قتل ہوجائیں اوراگروہ پیدا نہ ہوئے ہون تو اس قتل عام کے ذریعے حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت میں رکاوٹ ڈال سکیں یعنی وہی کام ہےکہ جو فرعون نے بنی اسرائیل اورحضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں کیا  تھا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا اورامام علیہ السلام نےفرمایا کہ اللہ کا ارادہ یہ ہےکہ وہ مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حفاظت کرے اورظالموں کا قلع قمع کردے۔

انہوں نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اوران کی شخصیت کے مختلف پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو آپ کا عوامی ہونا ہے اورلوگوں کے درمیان آپ کا بے پناہ اثرورسوخ اوربلند مقام تھا یہی وجہ تھی کہ ایک مرتبہ مہدی عباسی نے اسی خوف وہراس کی وجہ سے آپ کو گرفتارکرکے قید کرنےکا حکم دیا لیکن خواب میں امیرالمومنین علیہ السلام اسے خبردارکرتے ہیں کہ اگر تم نے موسیٰ بن جعفرعلیہ السلام کورہا نہ کیا تو تجھے ہلاک کردوں گا۔ یہ خواب دیکھنے کے بعد اس عباسی خلیفہ کے دل میں اتنا خوف پیدا ہوجاتا ہےکہ راتوں رات امام  کو زندان سے بلا کرعرض کرتا ہے کہ آپ وعدہ کریں کہ ہماری حکومت کےخلاف کوئی اقدام نہیں کریں گے اورلوگوں کو ہمارے خلاف نہیں ابھاریں گے۔ امام علیہ السلام فرماتے ہیں: ہماری ذمہ داری اورہمارا پروگرام یہ نہیں ہے اوراس طرح امام رہا ہوجاتے ہیں۔ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ امام کاظم علیہ السلام سمیت ہمارے ائمہ لوگوں کے درمیان بہت زیادہ اثرورسوخ رکھتے تھے کہ جس کی وجہ سے عباسی خلفاء خوف وہراس میں مبتلا تھے۔

699161

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں