خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Friday, April 13, 2018 خبر کوڈ : 72032
حجت الاسلام مومنی:
امام زمانہ(عج) حقیقی منتظرین کا خود انتظار کرتے ہیں
سماجی: ایک مذہی اسکالر نے کہا کہ اگر انسان کے کان، شکم اور وجود میں شہوت پرستی ہوتو پھر وہ امام زمانہ(عج) کا کیسے انتظار کرسکتا ہے اور زمانے کے امام کے ساتھ کیسے رابطہ برقرار رکھ سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید حسین مومنی نے کہا کہ علی بن مہزیار امام زمانہ(عج) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امام زمانہ(عج) کے ساتھ گفتگو بھی کی ہے اور آخر میں امام زمانہ(عج) کو شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ملاقات کرنے کے اتنے عاشق ہیں لیکن آج کا دیدار آسانی کے ساتھ نصیب نہیں ہوا۔

اس کے جواب میں امام زمانہ(عج) نے ارشاد فرمایا کہ ہم نے ہر روز صبح و شام آپ کا انتظار کیا ہے آپ نے تاخیر کیوں کی ہے یعنی زمانے کا امام ہمارا انتظار کرتا ہے تاخیر ہماری طرف سے ہوتی ہے حتی کہ امام زمانہ(عج) نے اپنی انگشت مبارک زمین پر رکھ کر "لا" لکھا کہ تم نے ہماری ملاقات کی تیاری ہی نہیں کی ہے۔

حجت الاسلام سید حسین مومنی نے کہا کہ جس وقت انسان کی روح میں شہوت، حسد، دنیا پرستی جیسی بیماریاں موجود ہوں وہ اس وقت امام زمانہ(عج) کا حقیقی منتظر نہیں بن سکتا۔

698005

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں