خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, April 14, 2018 خبر کوڈ : 72038

بعثت پیغمبرﷺ انسانی معاشرے پر خدا کا عظیم احسان ہے
شبستان نیوز : حجت الاسلام رفیعی نے کہا ہے: بعثت پیغمبرﷺ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے تقریباً 600 سال بعد ظہور پذیر ہوئی۔ یہ بعثت انسانی معاشرے پر خداوند کریم کا عظیم ترین احسان ہے۔ قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خلق عظیم کا مالک اور ہمارے لیے نمونہ قرار دیا گیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے امام زادہ عبدالعظیم حسنیؑ کے حرم پر منعقد ہونے والے جشنِ بعثتِ پیغمبر اکرمﷺ میں خطاب کے دوران بعثت پیغمبر ﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید مبعث کی رات اور دن دونوں ہی عظیم عظمت کے حامل ہیں۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ پیغمبر اکرم ﷺ کی خداوند عالم کے نزدیک بہت زیادہ عظمت و فضیلت ہے۔ پیغمبر اکرمﷺ خدا وند عالم کو اتنے عزیز ہیں کہ قرآن میں انہیں ان کے نام سے نہیں بلایا گیا بلکہ مسلسل ان کے القابات ہی سے انہیں پکارا۔ کبھی کہا یا ایہا الرسول، کبھی فرمایا: یا ایھا المدثر، کبھی کہا: یا ایھا المزمل وغیرہ۔ خدا نے مسلمانوں سے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی میرے رسول کو نام سے نہ بلائیں بلکہ القابات سے یاد فرمائیں۔

حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے مزید کہا: بعثت پیغمبرﷺ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے تقریباً 600 سال بعد ظہور پذیر ہوئی۔ یہ بعثت انسانی معاشرے پر خداوند کریم کا عظیم ترین احسان ہے۔ خدا نے قرآن میں اس چیز کی طرف  اشارہ کیا ہے اور بارہا انسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جتنا خداوند علم کو پسند کرتے ہیں اس قدر پیغمبرﷺ کی اطاعت کریں۔

699380

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں