خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, April 14, 2018 خبر کوڈ : 72039

’’سید بطحا‘‘ حضرت ابوطالبؑ کی داستانِ حیات، زیور طباعت سے آراستہ
شبستان نیوز : حضرت ابو طالب علیہ السلام کی حیات مبارکہ کی تمام روداد کتاب ’’سید بطحا‘‘ کے عنوان سے شائع ہو گئی ہے۔ اس کتاب کو حجت الاسلام حبیب عباسی نے تالیف کیا ہے۔

حجت الاسلام حبیب عباسی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتاب ’’سید بطحا‘‘ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مظلوم والد بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام کی داستانِ زندگی ہے۔  انہوں نے کہا کہ 26 رجب المرجب حضرت ابوطالب علیہ السلام کی وفات کے موقع پر یہ کتاب پیش گئی ہے۔ یہ کتاب گیارہ ابواب پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کا پہلا حصہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کی زندگی، ان کی زوجہ اور زندگی کی خصوصیات پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے حصے میں ایمان ابوطالبؑ، ان کے قلبی اعتقاد اور ایمان پر شیعہ کے اجماع کے   حوالے سے بحث کی گئی ہے۔

مصنف نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کا تیسرا حصہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے عدل، ان کے پیغمبر اکرم ﷺ پر ایمان کے اعتراف پر مبنی اشعار پر مشتمل ہے۔ چوتھے حصے میں مختلف مقامات پر حضرت ابوطالبؑ کے کردار پر بات کی گئی ہے جیسے بعثت پیغمبرﷺ، اعلانِ رسالتؐ، شعب ابی طالب میں گزرے ہوئے ایام وغیرہ زیرِ بحث لائے گئے ہیں۔ پانچواں حصہ حضرت ابو طالب کے ان اشعار پر مشتمل ہے جو انہوں نے پیغمبر اکرمﷺ کی شان میں کہے اور انؐ کا دفاع کیا۔ اس کے علاوہ اس حصے میں حضرت ابوطالبؑ کی وفات کے وقت پیغمبر اکرمﷺ کا ان کے لیے خیر و عافیت طلب کرنا اور ان کے سال وفات کو عام الحزن قرار دینا وغیرہ بھی شامل ہیں۔

699002

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں