خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Saturday, April 14, 2018 خبر کوڈ : 72040

عید بعثت انسانیت کی عید ہے
شبستان نیوز : بندر آستارا کے امام جمعہ نے کہا ہے : بعثت پیغمبر اکرم ﷺ کے بعد انسانیت کا ماحول تبدیل ہو کر رہ گیا۔ انسانیت کمال و سعادت کی طرف بڑھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس عید کو سعادت و خوشبختی کی عید کہا جا سکتا ہے۔

بندر آستارا سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

بندر آستارا کے امام جمعہ حجت الاسلام کاظم حافظ نیا نے عید بعثت کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کیا اور کہا کہ عید بعثت مسلمانوں کی عظیم عیدوں میں سے ایک ہے۔ اور یہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری بنی نوع انسانیت کی عید ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بعثت پیغمبر اکرم ﷺ کے بعد انسانیت کا ماحول تبدیل ہو کر رہ گیا۔  انسانیت کمال و سعادت کی طرف بڑھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس عید کو سعادت و خوشبختی کی عید کہا جا سکتا ہے۔

بندر آستارا کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اخلاق اسلامی کا لحاظ رکھنا اور والدین کا احترام کرنا پیغمبر اکرمﷺ کی خوبصورت سنتوں میں سے ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مقام پیغمبر اکرمﷺ کی ذات گرامی کے ساتھ مخصوص ہے اور روز قیامت شفاعت انہی کے ہاتھ میں ہو گی۔ اب مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ حضرت نبی کریم ﷺ کی تعلیمات وارشادات پر عمل کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سعادت و خوشبختی تک پہنچیں۔

699376

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں