خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Saturday, April 14, 2018 خبر کوڈ : 72042

مبعث ہر زمانے کے انسانوں کی لازمی ضرورت ہے
شبستان نیوز: کرمانشاہ کے عارضی امام جمعہ نے کہا ہے : مبعث پیغمبر اکرمﷺ انسانوں کے لیے ہر زمانے اور ہر جگہ پر واجب اور عینی ضرورت ہے اسی وجہ سے مہرانی اور مروت کے مجسمہ پیغمبرﷺ کو زمانہ جاہلیت میں مبعوث کیا گیا۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

کرمان شاہ کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ محمد حجتی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کے دوران عید بعثت پیغمبرﷺ کے حوالے سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم نے رسول اکرم ﷺ کو لوگوں کی ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مبعث پیغمبر اکرمﷺ انسانوں کے لیے ہر زمانے اور ہر جگہ پر واجب اور عینی ضرورت ہے اسی وجہ سے مہرانی اور مروت کے مجسمہ پیغمبرﷺ کو زمانہ جاہلیت میں مبعوث کیا گیا۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ کا کہنا تھا کہ بعثت پیغمبرﷺْ مسلمانوں کے لیے عظیم ترین عید ہے۔  کیونکہ اس روز خدا نے اپنے عظیم ترین بندے کو مسلمانوں کے لیے بھیجا کہ انہیں گمراہی اور غفلت سے نجات دیں۔

آیت اللہ حجتی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمﷺ کی بعثت بشرت کی نجات کا واسطہ ہے۔ یہ بعثت ہی کا زمانہ تھا کہ عورتوں کو عزت ملی اور انسانی اقدار کو معاشرے میں ان کا صحیح مقام میسر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی ہدایت و رہنمائی ہر زمانے میں واجب ہے۔ یہی وجہ ہےکہ خداوند عالم نے زمین کو حجت خدا سے خالی نہیں رکھا تا کہ انسانیت ہمیشہ ہدایت سے فیضیاب ہوتی رہے۔

 

699384

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں