خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, April 16, 2018 خبر کوڈ : 72043
آیت اللہ عبدالکریم عابدینی:
مستکبرین سے مقابلہ کرنےکےلیےاللہ تعالیٰ پربھروسہ کرنا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ قزوین کے نمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ ہم نےعالمی استعمار اوراسلام اورانقلاب کے دشمنوں کے مقابلے میں کبھی بھی اپنے ہتھیاروں، فوج اورمیزائلوں پربھروسہ نہیں کیا ہے بلکہ ہم سب کا بھروسہ اورتوکل خداوند کریم کی ذات پرہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین نے اس شہرکے امام جمعہ کے دفترکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آیت اللہ عبدالکریم عابدینی نے حوزہ علمیہ صالحیہ کے ایک علمی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نےعالمی استعمار اوراسلام اورانقلاب کے دشمنوں کے مقابلے میں کبھی بھی اپنے ہتھیاروں، فوج اورمیزائلوں پربھروسہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ پرتوکل اوربھروسہ کرنا چاہیے۔امام خمینی نے فرمایا تھا کہ اللہ نےخرمشہرکو آزاد کیا تھا اورانہوں نے اپنے اس بیان سے سب کو تعلیم دی تھی کہ تمام مسائل اورواقعات میں توحیدی نقطہ نظرپرتوجہ دینی چاہیے۔

صوبہ قزوین کےنمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ متقی وہ افراد ہیں کہ جو پوری دنیا میں (لاالہ الا اللہ اورمحمد رسول اللہ) کے پرچم کو بلند کریں اورمتحد ہوکراسرائیل، امریکہ، انگلستان اورسعودی عرب  جیسے دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ احادیث کی بنا پردین کا فہم، دانائی اوربصیرت کی چابی ہےاوراپنے اندر عبودیت اوربندگی پیدا کرنےکے لیے ایمان اوردینداری کے پیچھے جانا چاہیے۔

آیت اللہ عابدینی نےکہا ہےکہ امام کاظم علیہ السلام اپنی ایک حدیث میں فرماتے ہیں: مومن اورمسلمان ہونے میں فرق ہے،ایمان کا درجہ ،اسلام سےبالاترہے، تقویٰ کا درجہ ایمان سےبالاترہےاوریقین، تقویٰ سے بھی بلند درجہ رکھتا ہے۔

699647

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں