خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ تیر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٥ ذو القعدة ١٤٣٩

Tuesday, July 17, 2018

وقت :   Monday, April 16, 2018 خبر کوڈ : 72044
حجۃ الاسلام مصطفی ذوالفقاری:
پیغمبراکرم(ص) نےبشریت کو حیات طیبہ کی تعلیم دی تھی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ مرکزی کے مساجد سنٹرزکےمرکزی آفس کےانچارج نے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشریت کو حیات طیبہ کی تعلیم دی تھی۔

ایران کے صوبہ مرکزی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے انچارج حجۃ الاسلام مصطفی ذوالفقاری نے اراک میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگوکرتے ہوئےکہا ہےکہ جو لوگ اچھےاخلاق مالک ہیں ،اللہ تعالیٰ اورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کےاعمال قبول کرتا ہے کیونکہ اچھا اخلاق، مہربانیوں کے پیغمبراورانسانوں کی شرافت کی علامت ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی کے ہرامورمیں نبی مکرم اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ اچھےاخلاق سے پیش آنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام ذوالفقاری نےکہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بعثت نےبشریت کی زندگی میں ایک نیا باب کھولا تھا۔ بعثت، دین اسلام کا بنیادی نقطہ ہےاوربعثت سے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلام کا مقصد توحید کو فروغ دینا اورعدل وانصاف کو قائم کرنا ہےاورآنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انسانوں کے لیے ایک مکمل نمونہ ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بشریت کی زندگی میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے استفادہ کرنا تمام انسانی مشکلات کی برطرفی کا ضامن ہے۔

699635

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام اسماعیل تدینی:

قرآن کریم سےمانوس دل آسانی سےشکست سےدوچارنہیں ہوتا ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: جو لوگ کلام وحی کی تفسیراوراس کےحفظ کے ساتھ اپنےآپ کو مانوس کرتےہیں اورپھرفیض الہی پرپہنچنےکےراستے پرگامزن ہوتے ہیں وہ زندگی کی مشکلات کے تلاطم میں گمراہی میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں اورایک ایسا روشن اوربابصیرت دل پیدا کرلیتے ہیں کہ جو آسانی سے شکست نہیں کھا سکتا ہے۔

منتخب خبریں