خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Monday, April 16, 2018 خبر کوڈ : 72047
معصومہ ظہیری:
خواتین کےبین الاقوامی قرآنی مقابلے وحدت کی راہ کو ہموارکرتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ظہیری نےعالم اسلام کے لیےخواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اثرات اوران کی برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے عالم اسلام میں وحدت کی راہ ہموارکرتے ہیں۔

قم کے گورنرہاوس کے شعبہ امورخواتین اورخاندان کے دفترکی سربراہ معصومہ ظہیری نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سےگفتگو کے دوران خواتین پران مقابلوں کی تاثیرکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کی رجوع کرنا ناقابل انکار ہے لہذا قرآن کریم میں غوروفکر اوراس پرعمل کرنے پرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس حوالے سےتعلیمی، تحقیقاتی اورتبلیغی سرگرمیوں کو مدنظرقراردینا چاہیے،البتہ قرآن کریم سے لگاو کے ذریعے اس کی تبلیغ اورترویج کی جاسکتی ہےتاکہ افراد اور خاندان اپنےشوق سےان مقابلوں میں بھرپورشرکت کریں۔

محترمہ ظہیری نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کےانعقاد کےموثر پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ بین الاقوامی سطح پر یہ مقابلےعالم اسلام  کی مسلمان خواتین کے باہمی ارتباط میں بھی موثرکردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی معاشرے طرززندگی کی اصلاح کے لیے خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تاثیرکے بارے میں کہا ہے کہ قرآن ، زینب کی بجائے قانون کی کتاب ہے۔ سید جمال الدین اسد آبادی نے اپنے ایک خطبے( قرآن کی طرف رجوع) میں کہتے ہیں:۔ ۔ ۔ ہم ایسے مقام پرپہنچ چکے ہیں کہ قرآن کریم کو بری نظرسے بچانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ قرآن اس لیے نازل ہوا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کے طور طریقوں کے لیے اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

699668

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں