خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Monday, April 16, 2018 خبر کوڈ : 72049

امام زمانہ(عج) سےسپاہیوں کےملحق ہونےکی کیفیت
خبررساں ایجنسی شبستان: امام باقرعلیہ السلام فرماتے ہیں: امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شیعہ اورساتھی پوری زمین سے ان کی جانب حرکت کریں گے؛زمین ان کے پاوں کےنیچے جمع ہوجائے گی اوروہ طی الارض کرتے ہوئے امام علیہ السلام کی خدمت میں پہنچ کران کے ہاتھوں پربیعت کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ علیہ السلام کے قیام کے بارے میں سپاہیوں کی آگاہی کےطریقہ کاراورپھرمکہ میں ان کے جمع ہونےکی کیفیت کے بارے میں مختلف قسم کی روایات موجود ہیں۔ بعض افراد رات کو اپنےبسترپرسوئے ہوں گے لیکن صبح میں اپنے آپ کو امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں دیکھیں گے۔ بعض طی الارض(یعنی مختصرسی مدت میں لمبے سفرکو طے کرنے) کےذریعےامام علیہ السلام سےملحق ہوجائیں گےاورکچھ لوگ قیام سےآگاہ ہونے کے بعد فوری طورپرامام علیہ السلام کی خدمت میں پہنچ جائیں گے۔

امام باقرعلیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں: امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے شیعہ اور ساتھی پوری زمین سے ان کی جانب حرکت کریں گے؛زمین ان کے پاوں کے نیچے جمع ہوجائے گی اوروہ طی الارض کرتے ہوئے امام علیہ السلام کی خدمت میں پہنچ کران کے ہاتھوں پربیعت کریں گے۔

عن الباقر علیه السلام: «و تسیرالیه - إی المهدی - شیعته من اطراف الارض تطوی لهم طیاّ، حتی یبایعوه»(1)

امام رضا علیہ السلام نے بھی اس بارے میں فرمایا ہے: اللہ کی قسم جب ہمارے قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف قیام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہرشہر سے شیعوں کو ان کے گرد جمع کردے گا۔

الرضا علیه السلام: «والله أن لو قام قائمنا لجمع الله الیه جمیع شیعتنا من جمیع البلدان» (2)

مآخذ:

1. روضة الواعظین، ج2، ص263؛ عقدالدرر، ص65

2. مجمع البیان ج 1 ص 582

699592

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں