خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Monday, April 16, 2018 خبر کوڈ : 72050
حجۃ الاسلام اکبرنژاد:
زکواۃ کی ادائیگی سےاسلامی معاشرے سےفقرکا خاتمہ ہوجاتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ نےاسلامی حکومت کے اقتداراوراستحکام کو زکواۃ کی ادائیگی سے وابستہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر دولتمند افراد اپنے مال کی زکواۃ ادا کریں تو اسلامی معاشرے میں کوئی فقیرنہیں رہےگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق فقاہت وتمدن سازی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اکبرنژاد نےگزشتہ رات سورہ بقرہ کی تفسیرکرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں فرماتا ہے: قرآن کریم، متقی افراد کے لیے ہدایت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ اس کلام میں اس اہم مطلب کی طرف اشارہ کرتا ہےکہ اگرکوئی حق کو قبول کرنےکا جذبہ رکھتا ہو تو یقینا وہ ہدایت حاصل کرلے گا۔

حجۃ  الاسلام والمسلمین اکبرنژاد نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نےسورہ بقرہ میں متقین کی صفات کا ذکرکرتے ہوئےفرمایا ہےکہ متقی افراد سے مراد ایسے انسان ہیں کہ جو نماز قائم کرکے اورزکواۃ ادا کرکے عالم غیب پرایمان رکھتے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ غیب اورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرایمان لانا اوائل اسلام کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا سخت ترین امتحان تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ متقین افراد،اخروی زندگی پربہت زیادہ توجہ دیتےہیں۔ متقی وہ افراد ہیں کہ جو آخرت کے لیے نیک اعمال انجام دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے متقی افراد کا تعارف کروانے کے لیے تمام اعمال میں سے فقط نماز اورزکواۃ کی طرف اشارہ  کیا ہے۔

فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے مزید کہا ہےکہ نماز، اللہ کے سامنے خضوع وخشوع کا جلوہ ہے جبکہ باقی احکام میں یہ صلاحیت موجود نہیں ہے۔  نماز تمام عبادات کی علامت ہے۔

699680

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں