خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72056
حجت الاسلام علوی تہرانی:
جھوٹ رزق کے ختم ہونے یا اس میں کمی کا باعث بنتا ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد نے کہا جھوٹ روزی کے ختم ہونے یا اس میں کمی کا باعث بنتا ہے انہوں نے کہا اگر مومنین تقوا اختیار کریں اور تھوڑی سی کوشش کریں تو خداوند عالم ان پر زمین و آسمان کی برکتیں نازل کرے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تہرانی نے عید مبعث کی مناسبت سے تہران میں جشن کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا اگر کسی شخص میں چار صفات صداقت، حیا، شکر اور حسن خلق پائی جاتی ہوں تو خداوند عالم اس کے تمام گناہوں کو پاک کرکے انہی نیکیوں میں تبدیل کردیتا ہے بلکہ اس کے درجات بھی بلند کردیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ان چار صفات میں سے ایک صداقت اور سچائی ہے پیغمبر اسلام(ص) فرماتے ہیں اگر کسی شخص کی قیمت چاہتا ہو تو اس کی صداقت پر توجہ کرو۔

انہوں نے کہا ایمان صرف نماز روزی اور حج وغیرہ کو انجام دینے کا نام نہیں ہے بلکہ صداقت ایمان کی علامت ہے۔

حجت الاسلام علوی تہرانی نے کہا ایک دن ایک صحابی پیغمبر اسلام(ص) کے پاس آیا اور عرض کی میں گناہ میں گرفتار ہوگیا ہوں کیا کروں کہ گناہ سے نجات پیدا کروں؟ تو پیغمبر اکرم(ص) نے اسے فرمایا جھوٹ نہ بول گناہ سے نجات حاصل کرے گا۔

699397

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں