خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72057
آیت اللہ صدیقی:
دینی طلاب معاشرے میں فضائل اخلاقی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں
سماجی: امام جمعہ تہران نے کہا کہ دینی طلاب کی تبلیغی حوالے سے غیرمعمولی ذمہ داریاں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ تہران آیت اللہ صدیقی نے گذشتہ روز عمامہ گزاری کی روایتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی طلاب معاشرے میں فضائل اخلاقی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ دینی طلاب کی عام لوگوں سے ہٹ کر ذمہ داریاں ہیں ان میں اہم ترین ذمہ داری لوگوں کی ہدایت اور ان کی فکری و عقیدتی رہنمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلاب ناصرف اپنی خودسازی کریں بلکہ معاشرے میں فضائل اخلاقی کے فروغ کیلئے تبلیغ کا فریضہ انجام دیں تاکہ معاشرہ کے حوالے سے امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔

قابل ذکر ہے کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلاب ایک خاص مدت کے بعد سر پرعمامہ رکھتے ہیں جب کوئی بھی طالب علم پہلی مرتبہ سر پر عمامہ رکھتا ہے تو اس کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کسی بڑی روحانی یا علمی شخصیت کے ہاتھوں عاممہ پہنایا جاتا ہے ایسی تقریب کو اصطلاح میں عمامہ گزاری کہتے ہیں۔

699475

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں