خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72063
محمد مہدی برومندی:
امریکی مظالم کسی پرپوشیدہ نہیں ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے اس مطلب کہ امریکہ کے مظالم کسی پرپوشیدہ نہیں ہیں، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عالمی برادری کو امریکی مظالم کے مقابلے میں اپنے ردعمل کا اظہارکرنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمد مہدی برومندی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگار سےگفتگو کے دوران شام پرامریکی حملے کے بارے میں کہا ہےکہ بعض ممالک کے تعاون سےامریکی مظالم کسی پرپوشیدہ نہیں ہیں اورجیسا کہ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ ان ممالک کے سربراہ مجرم ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ کسی ملک کو بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے اورامریکی صدرٹرمپ نے اپنی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی بہت زیادہ غیرقانونی کام کیے ہیں اور اس نے شام کےعلاوہ ماحولیات اورایٹمی معاہدے جیسے بین الاقوامی مسائل میں قانون کی مراعات نہیں کی ہے۔

برومندی نے کہا ہےکہ جب امریکیوں نےعراق پرحملہ کرنا چاہا تو اس وقت بھی انہوں نےعراق کے کیمیائی ہتھیاروں کا مسئلہ پیش کیا تھا اورپھراسی بہانے سےعراق پرحملہ کیا تھا اورآخرکارہم نے دیکھا کہ اس دورکے امریکی حکام نے یکے بعد دیگرے اعلان کیا تھا کہ انہوں نےغلطی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے شام پراپنےحالیہ حملے میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شام کے ایک کیمیائی مرکز کو نشانہ بنایا ہے تو سوال یہ ہے کہ اگر ایک ایسے مرکز پرحملہ کیا جائے کہ جہاں پر کیمیائی ہتھیاررکھے ہوئے ہیں تو کیا میزائل لگتے وقت وہاں سے کیمیائی گیس نہیں نکلنی چاہیے اورکیمیائی بموں کا دھماکہ نہیں ہونا چاہیے اورپھرارد گرد اس کے اثرات نہیں ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ فرانس، امریکہ اورانگلستان جیسی بین الاقوامی فورسزنےمشرق وسطیٰ کے امن وامان کو تباہ کردیا ہوا ہے اورخطے میں ان کی موجودگی کی وجہ سے اس کے ذخائر تباہ ہوگئےہوئے ہیں جبکہ خطےکے بعض ممالک ان کا ساتھ دیتےہوئے واضح اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس خطے پرامریکی حملے کے تمام اخراجات ادا کریں گے بنابریں جب تک اس علاقے میں اس قسم کےآلہ کارممالک اوراس قسم کی حکومتیں موجود ہوں گی اس وقت تک ایسے پیچیدہ حالات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

699699

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں