خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72065
حجۃ الاسلام محمد جواد علی اکبری:
قرآن زمان ومکان سے بالاترہوکرمومنین کےلیےحقائق بیان کرتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ قرآن کریم کا ہنریہ ہے کہ اس نے زمان ومکان کےفاصلےکو ختم کرکے اس سے بالاترہوکر مومنین کے لیے حقائق کو بیان کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ائمہ جمعہ پالیسی سازکونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد علی اکبری نے صحیفہ سجادیہ کی تفسیرکے درس میں کہا ہے کہ قرآن کریم میں قیامت اوراس سے مربوط موضوعات پربہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قرآن کریم کی بشارت اورڈرانے والی آیات کا تعلق قیامت سےہے۔ قرآن کریم میں مسئلہ توحید کے بعد جو کچھ قیامت کے بارے میں بیان ہوا ہے وہ کیفیت اورمقدارکےلحاظ سے ایک انتہائی غیرمعمولی موضوع ہے۔

حجۃالاسلام علی اکبری نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نےقیامت کی آیات میں نباء عظیم اورایک حتمی واقعہ کو حیرت انگیز طورپرپیش کیا ہے۔ اگرکوئی ایمانی لحاظ سےقرآن کریم کا سامنا کرے تو اس کے لیے سورہ زلزال ہی کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہےکہ جتنا ممکن ہوسکتا ہے قرآن کریم کی تلاوت کرو اورقیامت سےمربوط آیات کی تلاوت کےلیے رات کی تاریکی سےاستفادہ کرو اوراس میں غوروفکر کرو تاکہ غفلت سے بیدا ہوجاو۔

ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ تمہارے اندربرزخ اورقیامت موجود ہے کہ آپ اسی دنیا میں ہی اسے دیکھ سکتے ہو۔ اگرکسی نے اپنی برزخ اورقیامت کو دیکھ لیا تو اس کی قبر،قدربن جائے گی اورپھریہی پرحساب وکتاب ہوگا اوروہ سمجھ جائے گا کہ اس کا ہرعمل الہی میزان پرواقع ہے۔

انہوں نےتقویٰ کو صراط پرحرکت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ جو شخص ہمیشہ قیامت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتا ہے وہ اپنی زندگی کو تقویٰ کے ساتھ گزارتا ہے اورآج ہی وہ جنت اورجہنم کا اضطراب رکھتا ہے۔

699922

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں