خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72067
مولوی سید عبدالصمد ساداتی:
قرآن مجید، انسان کوغوروفکرکرنےکی دعوت دیتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرسراوان کے اہل سنت کےامام جمعہ نے کہا ہے کہ قرآن کریم انسان کو غوروفکرکرنے کی دعوت دیتا ہے اورحقیقت کی راہ ہموارکرتا ہے اورپوری دنیا میں ہدایت، استحکام اورسلامتی کا منشورہے۔

سراوان شہرکےاہل سنت کے امام جمعہ مولوی سید عبدالصمد ساداتی نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ قرآن کریم،اہم ترین روحانی سرمایہ ہے کہ جس کے ساتھ انس سے انسان تنہائی کا احساس نہیں کرے گا اوریہ اسے دنیا اورآخرت کی سعادت تک پہنچا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ قرآن ہرحال میں لوگوں کی زندگی کا راہنما ہے اورقرآن کریم کے حوالے سے ہماری سب سے اہم ذمہ داری قرآنی مفاہیم کی شناخت ہے لہذا ہمیں قرآن مجید کے ثقافتی، سماجی، اعتقادی، تجارتی اورمعاشی پہلووں سے ضروری آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔

مولوی ساداتی نےقرآن کریم کو زندگی کی کتاب قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اس پرعمل کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم نے انسان کے ہرمسئلے کا راہ حل موجود ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ قرآن مجید کے معنی میں غوروفکراس پرعمل کرنےکی راہ ہموارکرتا ہے۔ قرآن کریم انسان کو غورفکر کی دعوت دیتا ہے اورحقیقت کی راہ ہموارکرتا ہے اوریہ پوری دنیا والوں کے ہدایت، استحکام اورسلامتی کا منشور ہے۔

699969

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں